افریقیہ (Ifriqiya یا Ifriqiyah) (عربی: إفريقية) قرون وسطی کی تاریخ کے دوران اس علاقے کا نام تھا جو موجودہ دور میں تونس، طرابلس (مغربی لیبیا) اور قسنطینہ (مشرقی الجزائر) پر مشتمل تھا۔ ماضی میں یہ تمام علاقہ جات رومی سلطنت کے صوبہ افریقہ میں شامل تھے۔