مندرجات کا رخ کریں

اناگارک دھرمپال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اناگارک دھرمپال
(سنہالی میں: අනගාරික ධර්මපාල ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 ستمبر 1864ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولمبو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 اپریل 1933ء (69 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سارناتھ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی سیلون   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب بدھ مت
عملی زندگی
مادر علمی رائل کالج کولمبو   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  بھکھّو   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سنہالی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اَناگارِک دھرمپال (17 ستمبر 1864ء – 29 اپریل 1933ء) سری لنکی بودھ احیا پسند اور مصنف تھے۔ وہ پہلے عالمی بودھ مبلغ تھے۔ وہ سنہالی بودھ قوم پرستی کی عدم تشدد والی تحریک کے بانیان میں سے ایک اور برطانوی راج کے خلاف سری لنکا کی تحریک آزادی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شخص تھے۔[3] ساتھ ہی وہ بھارت میں بدھ مت کی بحالی کرنے والے پہل کاروں میں سے تھے، اس وقت جب کچھ دہائی سے بدھ دھرم معدوم ہونے کے قریب تھا اور وہ دور جدید میں پہلے بودھ ہیں جنھوں نے تین بر اعظموں، ایشیا، شمالی امریکا تتھا یورپ میں دھرم کا پرچار کیا۔ انھیں سری لنکا میں بودھی ستوَ سمجھا جاتا ہے۔[4]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]
شریمت اناگارک دھرمپال انتیس برس کی عمر میں (سنہ 1893ء)۔

اناگارک دھرمپال 17 ستمبر 1864ء میں ماترا، سیلون میں پیدا ہوئے، والد کا نام ڈون کارولس ہیواویٹارن اور والدہ کا نام ملکا دھرمگنوردھن تھا، جو سیلون میں اپنے وقت کے امیر ترین تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا نام ڈون ڈیوڈ ہیواوِٹارن رکھا گیا تھا۔ ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر چارلس ایلوس ہیواویٹارن اور ایڈمنڈ ہیواویٹارن تھے۔ انھوں نے کرسچین کالج، کوٹے (موجودہ شری جئے وردھنے پورا مہا ودیالیہ)، سینٹ ٹامس کالج، مُٹوال[5][6] اور کولمبو اکیڈمی (رائل اکیڈمی) سے تعلیم حاصل کی۔

احیائے بدھ مت

[ترمیم]

اُس وقت بودھ احیا کا وقت تھا۔ سنہ 1875ء میں نیو یارک شہر میں ہیلنا بلاواتسکی اور ہینری اسٹیل اولکٹ نے تھیوسوفیکل سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔ وہ دونوں بدھ مت کو سمجھنے کے لیے بہت شوق رکھتے تھے، اس اسی غرض سے 1880ء میں وہ سیلون آئے، بودھ بننے کی خواہش کی اور مشہور سنہالی بھکشو سے علانیہ تری رتن اور پنچ شیل کا عہد لیا۔ کرنل اولکٹ سیلون واپس آتے رہے اور خود کو ادھر بدھ مت کی تعلیم کے لیے مختص کر دیا، حتی کہ 300 سے زائد بودھ مدارس قائم کیے، جن میں سے کچھ اب بھی موجود ہیں۔ یہ اس وقت کے واقعات ہیں جب ڈون ڈیوڈ ہیواویٹارن نے اپنا نام تبدیل کر کے اناگارک دھرمپال کر لیا تھا۔

دھرم پال کا مطلب ”دھرم کا محافظ“ ہے۔ پالی زبان میں اناگارک کا مطلب ”بے گھر“ ہے، جو بھکشو اور عام معتقد کا درمیانی درجہ ہے۔ اسی لیے انھوں نے زندگی بھر کے لیے اشٹ شیل (قتل، چوری، جنسی خواہشات، غلط بیانی، نشہ آور اشیا، سہ پہر کو کھانے، تفریحات اور فیشن آور پہناوے، پرسکون بچھونوں سے پرہیز کرنے) کا عہد لیا۔ عموماً سیلون کے عام لوگ ایام یادگاری پر اشٹ شیل کا عہد لیتے تھے۔[7] لیکن پوری زندگی ایسا کرنا انوکھا معلوم ہوتا ہے۔ دھرمپال نے پہلے "اناگارک" تھے اور اناگارک عہد جدید میں بدھ مت کے لیے ہمہ وقت کام کرنے والا ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6991stc — بنام: Anagarika Dharmapala — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb16956339w — بنام: Anagarika Dharmapala — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. http://www.sundaytimes.lk/060917/Plus/pls4.html
  4. McMahan, p. 291.
  5. Anagarika Dharmapala – a noble son of Sri Lanka آرکائیو شدہ 25 جون 2016 بذریعہ وے بیک مشین
  6. Anagarika Dharmapala :The patriot who propagated Buddhism آرکائیو شدہ 3 جولا‎ئی 2013 بذریعہ archive.today
  7. Harvey, p. 208.