مندرجات کا رخ کریں

اکشرا سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اکشرا سنگھ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 اگست 1993ء (32 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ [[:اداکار|ادکارہ]]   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  بھوجپوری   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اکشرا سنگھ بھوجپوری زبان کی فلموں میں اداکارہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کا تعلق اصلًا ممبئی، مہاراشٹر سے ہے۔ ان کی پیدائش 30 اگست، 1993ء کو ہوئی تھی۔ اس نے 2011ء میں پران جائی پر وچن نہ جائی سے کیریئر کی شروعات کی۔ کچھ سال اداکاری کی جوہر دکھانے کے بعد اس نے گلو کاری کا بھی رخ کیا۔ [1]

فلمی سفر

[ترمیم]

اکشرا سنگھ نے بھوجپوری کے سبھی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں پون سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی بھوجپوری سنیما میں بہت مقبول ہے۔ اس کے علاوہ وہ دنیش لال یادو 'نرہوا' اور کھساری لال یادو کے ساتھ بھی کئی ہٹ فلمیں کر چکی ہیں۔ [2]

عوامی مقبولیت

[ترمیم]

اکشرا سنگھ کے پروگراموں میں ان کے مداحوں کی دیوانگی اکثر دیکھنے میں آتی ہے۔اکشرا کے ایک 2019ء کے ایک گلو کاری کے شو میں مداحوں کا دیوانہ پن اُس وقت پاگل پن میں تبدیل ہو گیا جب شائقین نے پروگرام کے دوران میں پتھر اؤ شروع کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مداحوں کی بھیڑ کو کنٹرول کیا۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ""بالی ووڈ ہیروئن سے کم نہیں بھوجپوری اداکارائیں""۔ دی ہندو بزنس لائن
  2. ""اس بھوجپوری اداکارہ کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہیں کٹرینہ۔ انوشکا! دیکھیں تصویریں""۔ نیوز 18[مردہ ربط]
  3. "بھوجپوری گلوکارہ اکشرا سنگھ کے پروگرام میں ہنگامہ"۔ اردو نیوز