مندرجات کا رخ کریں

ایلن ایلیمنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلن ایلیمنی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 دسمبر 1955ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ فورڈہاہم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بینکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں آئی بی ایم   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایلن ایلیمنی (انگریزی: Ellen Alemany) ایک شہرت یافتہ اور بااثر امریکی بینک کار خاتون ہیں۔ وہ کئی بینکوں اور ان کی ذیلی شاخوں کی صدر نشین یا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر رہ چکی ہیں۔ اسی طرح سے وہ کئی ادارہ کے مشاورتی بورڈ کا بھی حصہ رہی ہیں۔ وہ اپنے ملک میں دوسری بااثر بینک کار شخصیت تسلیم کی جا چکی ہیں۔ وہ سی آئی ٹی گروپ کی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں۔ ایلیمنی بینک کی کلیدی ذیلی شاخ سی آئی ٹی بینک این اے کی صدر نشین اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر بھی ہیں۔ سی آئی ٹی میں شمولیت سے پہلے ایلیمنی آر بی ایس امریکاز کی صدر رہی ہیں جو دی رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کے امریکین کے کاروباروں کا انتظامی ڈھانچا ہے۔ وہ ستمبر 2013ء میں وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئیں۔

بورڈوں کی رکنیت اور شہرت

[ترمیم]

ایلن ایلیمنی کئی ادارہ جات کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ ان میں سی آئی ٹی گروپ، فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسیز، آپریشن ہوپ انکارپوریٹیڈ، سنٹر فار ڈسکوری اور پارٹنر شپ فار نیو یارک سٹی شامل ہیں۔ وہ نیو یارک شہر کی ترقی کے لیے میر بلدیہ کے مالیے کے مشیروں کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دی کانفرنس بورڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا بھی حصہ ہیں۔[1]

2019ء میں ایلیمنی کو امیریکن بینکر نے بینک کاری کی دنیا کی دوسری با اثر عورت قرار دیا۔ [2]

اعزازی ڈگری

[ترمیم]

2011ء میں ایلن ایلیمنی کو برائینٹ یونیورسٹی کی جانب سے بینک کاری کے شعبے میں عمدہ کارکردگی اور تجارتی شعبے میں قیمتوں مشورے دینے کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی تھی۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. CIT Group۔ "Ellen Alemany bio"۔ Executive Management Bio۔ CIT Group۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-17
  2. "Most Powerful Women in Banking: No. 2, CIT Group's Ellen Alemany". American Banker (انگریزی میں). 23 ستمبر 2019. Retrieved 2020-05-15.
  3. "Citizens Financial executive honored by magazine". The Day (امریکی انگریزی میں). 9 اکتوبر 2011. Archived from the original on 2022-05-10. Retrieved 2019-08-15.