مندرجات کا رخ کریں

برومین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برومین ایک کیمیائی عنصر ہے جس کی کیمیائی علامت انگریزی حرف "Br" جبکہ اس کا جوہری عدد 35 ہے۔ یہ دوری جدول کے گروہ ہیلوجن سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ عنصر 1825/26 کے عرصہ میں دو مختلف کیمیا دانوں نے انفرادی طور پر ایک دوسرے سے خود مختار طور پر دریافت کیا۔ کمرے کے درجہ حرارت پر برومین ایک سرخ رنگ کے بخارات دار مائع کے صورت میں پایا جاتا ہے جو زہریلے خواص رکھتا ہے۔ کیمیائی طور پر انتہائی متعامل ہونے کی وجہ سے یہ آذاد حالت میں نہیں پاتا جاتا۔ بلکہ یہ پانی میں حل پزیر معدنی نمک کی صورت میں ملتا ہے۔