بیلجیئم مردوں کی قومی ہاکی ٹیم
Appearance
Belgium | |
---|---|
عرفیت | ریڈ لائنز |
ایسوسی ایشن | رائل بیلجیئن ہاکی ایسوسی ایشن |
کنفیڈریشن | یورپین ہاکی فیڈریشن |
بیلجیئم کی قومی مردوں کی فیلڈ ہاکی ٹیم بین الاقوامی مردوں کی فیلڈ ہاکی میں بیلجیئم کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ رائل بیلجیئن ہاکی ایسوسی ایشن ، بیلجیئم میں فیلڈ ہاکی کی گورننگ باڈی کے زیر کنٹرول ہے۔ [1][2][3] بیلجیم نے 2018 میں مردوں کا ہاکی ورلڈ کپ ، 2019 میں یورپی چیمپئن شپ، 2020-21 ہاکی پرو لیگ اور 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغا جیتا تھا۔ انھوں نے 2023 بھونیشور اور رورکیلا اور 2016 ریو ڈی جنیرو میں چاندی کا تمغا اور 1920 کے اینٹورپ سمر اولمپکس میں کانسی کا تمغا بھی جیتا تھا۔ وہ 1995 کے بعد سے یورپی چیمپیئن شپ میں آٹھ سیمی فائنل تک پہنچے، جن میں 2007 میں تیسری پوزیشن اور 2013 اور 2017 میں رنر اپ شامل ہیں۔
اعزازات
[ترمیم]- سمر اولمپکس
- پہلا مقام: 2020
- دوسرا مقام: 2016
- تیسرا مقام: 1920
- ورلڈ کپ
- پہلا مقام: 2018
- دوسرا مقام: 2023
- یورپی چیمپئن شپ
- پہلا مقام: 2019
- دوسرا مقام: 2013 ، 2017
- تیسرا مقام: 2007 ، 2021 ، 2023
- ہاکی ورلڈ لیگ
- دوسرا مقام: 2014-15
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Karien Jonckheere۔ "Newly crowned hockey champs Belgium's SA connection"۔ SuperSport۔ 05 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2021
- ↑ "Craig Fulton helps guide Belgium to maiden hockey World Cup"۔ www.irishtimes.com۔ 16 December 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2019
- ↑ "Fulton's pride shines as the Red Lions claim World Cup crown"۔ www.independent.ie۔ 17 December 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2019
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر بیلجیئم مردوں کی قومی ہاکی ٹیم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |