تبادلۂ خیال صارف:رعد براقی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید رعد براقی

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,528 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم رعد براقی! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 10:12, 22 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

اصلاحی مشورہ[ترمیم]

جناب ایک مشورہ گوش گزار کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی کسی مضمون میں ترمیم (خصوصاً اِضافہ) کرنے سے پہلے اِس بات کی تصدیق کرلیا کریں کہ آیا آپ درست مضمون میں ترمیم کرنے جارہے ہیں؟ یا جو اِضافہ آپ کرنے جارہے ہیں آیا اُس کیلئے الگ مقالہ موجود تو نہیں؟ مثلاً گوگل+ میں آپ نے عبارت گوگل ٹرانسلیٹر کا اِضافہ کیا جو کہ اس مضمون سے غیر متعلق ہے۔ گوگل+ کا مضمون گوگل کے ایک خدمت گوگل+ کے متعلق ہے، گوگل کے تمام خدمات کے متعلق نہیں۔ آپ اگر غور سے مضمون پڑھ لیتے تو آپ کو معلوم ہوجاتا۔ گوگل ٹرانسلیٹر (جس کا صحیح نام گوگل ٹرانسلیٹ ہے) پر گوگل ترجمہ کے نام سے پہلے سے مضمون موجود ہے اور اِسی طرح گوگل دنیا پر بھی۔ لہٰذا مہربانی کرکے پوری تحقیق کرنے کے بعد ترامیم و اضافات کیا کریں۔ شکریہ! --محبوب عالم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:01, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

اصلاح[ترمیم]

اصلاح کیلئے بہت ذیادہ شکریہ--رعد براقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:01, 24 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

فونٹ[ترمیم]

جناب میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر وُہ پیغام کسی اَور کا لگایا ہُوا ہے لہٰذا مجھے نہیں معلوم کہ اُنہوں نے کس قسم کا خط استعمال کیا ہوگا۔ لیکن مشاہدہ کرنے سے لگتا ہے کہ یہ خط ’’فارسی نستعلیق‘‘ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ خطِ نستعلیق کشیدہ (جو یہاں دستیاب ہے) بھی اسی خط سے ملتا جلتا ہے۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:59, 25 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

عنوان میں القاب[ترمیم]

جناب عنوان میں القابات، حضرت، مولانا، علامہ، پروفیسر، ڈاکٹر، سید، امام، میر، رضی اللہ، رحمۃ اللہ، دامت برکاتہم، مدظلہ، شیخ طریقت، وغیرہ وغیرہ نہیں نہین دیئے جاتے، یہی ویکی پیڈیا کا اصول ہے۔ جب تک کوئی لفظ نام کا مستقل حصہ نا بن چکا ہو کہ اب اگر اس کے بنا لکھیں تو شخصیت کی سمجھ نہیں آئے گی، جیسے احمد خان کون ہے، پتہ نہیں، اسے سر سید احمد خان لکھیں گے۔ اس لیے اس طرح صفحات کو منتقل نا کریں، اور آپ نے ایک صفحہ کو سانچہ:مولانا۔ ۔۔۔ ۔۔ بنا دیا۔ کون مولانا ہے، کون نہیں، یہ تب طے کرنا ہوتا ہے، جب کوئی اور شخص بھی بلکل اسی نام کا ہو تو تب عنوان کے آخر میں کتاب، فلم، کھلاڑی، 1940 پیدائش، عالم، پیر، مولوی، شاعر، ادیب، مصور، لگا کر کر وضاحت کی جاتی ہے۔--« عبید رضا » 13:24, 26 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

دعائیہ الفاظ[ترمیم]

شخصیات کے ناموں کے ساتھ مروج دعائیہ الفاظ رح، رض نا لکھیں، اور نا ہی صرف اپنے حلقہ ارادت میں مشہور القاب کو مضمون مین استعمال کریں، جیسے شیخ الہند، شیخ الالسلام، وغیرہ، ہر کسی کا اپنا اپنا شیخ الہند اور شيخ الاسلام ہے۔ آپ نا ملکھیں تا کہ جو دیوبند نہیں اسے پتہ ہو کہ کسی شخصیت کی بات ہو رہی ہے۔ یہ الفاظ جانبداری میں آتے۔--« عبید رضا » 16:13, 28 جولا‎ئی 2015 (م ع و)