جاسمین منظور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جاسمین منظور
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1972ء (عمر 51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جاسمین منظور 11 مارچ 1972ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ جاسمین منظور پاکستانی خاتون صحافی اور پاکستان میں نیوز ون میں کام کرنے والی اینکر ہیں۔ان کے کام کو ایک وسیع حلقے میں پسند کیا جاتا ہے ۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

جاسمین منظور 25 نومبر 1964ء میں کراچی ، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کیا اور 1999ء میں پاکستان ٹیلی وژن میں اینکر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ نجی ٹی وی چینلز پر میزبان کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ مارچ 2010ء میں جاسمین نے سماء ٹی وی کے حالات حاضرہ کے پروگرام "آج رات جاسمین منظور کے ساتھ" کے ساتھ میزبانی شروع کی۔ جاسمین نے مختلف مضامین پر معلوماتی دستاویزی فلمیں بھی بنائیں اور انھیں اپنے غیر معمولی کام کے لیے چار ایوارڈز مل چکے ہیں ، ان میں سے ایک بینظیر ایکسلینس ایوارڈ تھا جو 2009ء میں پاکستان میں بہترین خواتین اینکر کے لیے تھا۔

ایم کیو ایم سے تنازع[ترمیم]

جولائی 2013 میں جاسمین منظور نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور انھوں نے کراچی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاسمین نے کراچی میں قائم سیاسی جماعت پر دھمکیوں کا الزام عائد کیا اگرچہ براہ راست ایم کیو ایم کا نام لینے سے گریز کیا۔ میڈیا سے تعلق رکھنے اور الیکٹرانک میڈیا] میں ایک توانا آواز ہونے کی وجہ سے ان کے الزام پر اس وقت کی بر سر اقتدار حکومت مسلم لیگ ن نے توجہ دی۔ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ کراچی میٹرو پولیس میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور جاسمین منظور کو دی جانے والی دھمکیوں کا ازالہ ہو گا۔ [1] [2] [3] [4] [5]

میڈیا چینل سے وابستگی[ترمیم]

جیسمین منظور سما ٹی وی کے علاوہ نیوز ون چینل، اب تک نیوز چینل کے ساتھ وابستہ رہیں۔ 2019ء میں وہ زیادہ تر ٹی وی منظر نامے سے غائب رہیں البتہ 2020ء میں کسی نئے چینل پر ایک نئے پروگرام کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں (جاسمین منظور ٹویٹر خبر)۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jasmin Maznoor Awaz TV۔ "Jasmeen Manzoor Profile" [مردہ ربط]
  2. "Jasmin Broke in tears in front OF PM Nazaz Sharif" 
  3. "Jasmin Manzoor Quits SAMAA TV because she was not provided with security and her samaa news channes did not support her stance against MQM."۔ 30 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2020 
  4. "Jasmin Left Karachi After Life Threats"۔ News Tribe۔ 27 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2020 
  5. "Jamsin Going to Canada after life threats"۔ 20 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2013