جامعہ مالاکنڈ
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 2001ء | |||
نوع | پبلک جامعہ | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 34°40′08″N 72°03′39″E / 34.668888888889°N 72.060833333333°E | |||
شہر | دیر زیریں،مالاکنڈ ڈویژن | |||
ملک | پاکستان | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | 2700 (سنة ؟؟) | |||
رنگ | ||||
ویب سائٹ | www |
|||
درستی - ترمیم |
جامعہ مالاکنڈ، اعلیٰ تعلیم کا ایک ادارہ ہے۔ 2001ء میں قائم کی گئی جامعہ جو چکدرہ کے مقام پر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر زیریں میں واقع ہے۔
تاریخ و پس منظر
[ترمیم]مالاکنڈ ڈویژن میں ایک جامعہ کی ضرورت 1972ء سے محسوس کی جا رہی تھی۔ ایک طرف تو ہزارہ ڈویژن اور دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن میں تعلیمی لحاظ سے کوئی بھی ایسا ادارہ موجود نہ تھا جو جامعہ پشاور کی طرح نہ صرف تعلیم فراہم کر سکے بلکہ ساتھ ہی ان شمالی علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکے۔ سیاسی اور چند انتظامی وجوہات کی بنا پر اس خیال کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا، لیکن 2001ء میں چکدرہ کے مقام پر اس جامعہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس جامعہ کے قیام کا منصوبہ سابق گورنر سرحد سید افتخار حسین شاہ اور پروفیسر لطف اللہ کاکا خیل نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان کو پیش کیا۔
جب اس جامعہ کے قیام کا منصوبہ پیش کیا گیا تو صوبائی وزارت قانون نے آئین کی شق 247 کے تحت عدالت سے رجوع کیا کہصوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں جامعہ کا قیام ممکن نہیں، جو کئی درپیش مسائل میں سے چیدہ ترین مسئلہ تھا، خیال یہی ہے کہ 1972ء میں جامعہ کے قیام کے منصوبہ میں حائل رکاوٹیں اسی شق کے تحت درپیش تھیں، جو 1973ء کے آئین میں شامل کی گئی تھیں۔
گورنر سرحد نے اس مسئلہ پر صدر پاکستان سے رجوع کیا اور ایک صدارتی آرڈیننس کے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں جامعہ کے قیام کی اجازت حاصل کی گئی۔ اس لحاظ سے یہ جامعہ منفرد رہی ہے کہ اس کے قیام میں گورنر اور صدر جیسی کلیدی شخصیات کا عمل دخل رہا ہے۔
صدارتی حکم کی روشنی میں صوبائی حکومت نے 27 اکتوبر 2001ء کو ایک سرکاری حکم کے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں جامعہ کے قیام کا اعلان کیا کو ڈی۔ ایف۔ آئی۔ سی چکدرہ کے مقام پر قائم ہوئی۔
وائس چانسلر
[ترمیم]- پروفیسر ڈاکٹر جہاندار شاہ (اگست 2001ء تا ستمبر 2007ء)
- پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال (ستمبر 2007ء تا اپریل 2008ء)
- پروفیسر ڈاکٹر رسول جان (اپریل 2008ء تا حال)