ضلع دیر زیریں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دیر زیریں سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ضلع دیر زیریں
لر دیر
ضلع
Lajbouk 11.jpg
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع دیر زیریں کا محل وقوع
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع دیر زیریں کا محل وقوع
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ خیبر پختونخوا
مذہب اسلام
ہیڈکواٹر تیمرگرہ
علاقہ
 • کل 1,582 کلو میٹر2 (611 مربع میل)
آبادی (2014)
 • کل 1,544,000
منطقۂ وقت پاکستان معیاری وقت (پی ایس ٹی)
ویب سائٹ khyberpakhtunkhwa.gov.pk

لوئر دیر یا دیرِ زیریں پاکستان کے صوبےخیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے ۔دیر زیریں پاکستان کے بہت سے خوبصورت علاقوں میں بھی شمار ہے۔دیر زیریں اسلام آباد سے 265 کلومٹر اور پشاور سے تقریبا 180 کلو مٹر شمال میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ریاست دیر ایک نوابی ریاست ہوتی تھی جو اب دیر زیریں اور دیر بالا میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس پر نوابوں کا راج ہوا کرتا تھا ۔ برطانوی راج کے وقت میں اسے اس کے وارثوں کو ہی سپرد کیا گیا تھا اور قریب ایک صدی سے زیادہ نوابوں کا محکوم رہا۔ پھر جب یہ پاکستان کے ساتھ مل گیا تو اسے 1970ء ميں مالاکنڈ ڈويژن ميں ضم کر دياگيا۔ يہ ضلع خوبصورت مناظر، جنگلات، معدني دولت اور محنت کش افرادي قوت کي وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ لوئرديرکو اگست 1996ء ميں مالاکنڈ ڈويژن کے ايک عليحدہ ضلع کي حيثيت دي گئي۔ لوئرديردو سب ڈویژن تیمرگرہ اور جندول پر مشتمل ہے۔ذرائع معاش ميں کھيتي باڑي اورتجارت کو مرکزي حيثيت حاصل ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

دیر زیریں میں دریائے پنجکورہ
وادئ میدان،دیر زیریں میں لاجبوک گاؤں
دیر زیریں میں ایک ندی

دیر ایک خوبصورت وادیوں کا مجموعہ جو مشرق میں سوات ،مغرب-جنوب میں قبائلی علاقہ جات، شمال میں دیر بالا سے لگا ہوا ہے اور جنوب میں مالاکنڈ سے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے 26 ضلعوں میں سے ایک اہم ضلع ہے۔ یہاں کے مناظر دلکش اور خوشگوار ہیں۔اب و ہوا بالکل تندرست اور پانی بالکل میٹھا اور قدرتی ہے۔یہاں فصلیں بھی اُگتی ہیں جن میں گندم،جوار یا مکھئ ،اور چاول اہم فصلیں ہیں۔یہاں کے عوام سو فیصد مسلمان ہیں اور یہاں پر پشتو زبان بولی جاتی ہے۔

لوئر دیر پاکستان کے دیگر شمالی علاقوں کی طرح ایک قدرتی خطہ ہے جوکہ سرسبز وادیوں پہ مشتمل ہے تاہم حکومت پاکستان نے یہاں بھی پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح، کسی قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی ہے جس کی وجہ سے یہاں پہ سیر و تفریح کو فروغ نہیں ملتا۔ پشاور اور دیر کے دیگر آس پاس کے علاقوں سے تو یہاں لوگ سیروتفریح کے لئے آتے ہیں لیکن پاکستان کے دیگر صوبوں اور بین الاقوامی سطح سے آمد و رفت کم ہے جس کو فروغ دینے کہ ضرورت ہے۔

شماریات[ترمیم]

  • ضلع کا کُل رقبہ 1583 مربع کلوميٹر ہے۔
  • یہاں في مربع کلو میٹر 570 افراد آباد ہيں
  • سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 903000 تھی
  • دیہی آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ,جنگلات اور ماہی گيری ہے۔
  • کُل قابِل کاشت رقبہ 116910 ہيکٹيرز ہے

مزید دیکھئے[ترمیم]