ضلع شانگلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع شانگلہ کا محل وقوع

شانگلہ پاکستان کے خیبر پختونخوا میں واقع ایک ضلع ہے۔ انتظامی طور پر ضلع شانگلہ پانچ تحصیلوں الپوری تحصیل پورن تحصیل بشام، تحصیل چکیسر۔تحصیل۔مارتونگ یہاں کے اہم مقامات ہیں۔جبکہ بشام ضلع شانگلہ کا مرکزی شہر اور دنیا کے آٹویں عجوبے شاہراقراقرم پر واقع ہے۔بشام شہر چو بیس گھنٹے کھلا رہنے والا شہر ہے اور یہ شہر بٹگرام،کوہستان،تورغر اور شانگلہ کے سنگم پر واقع ہے اور کاروباری مرکز ہے۔ ضلع شانگلہ کے ضلعی دفاتر الپوری میں واقع ہیں۔ سرکاری طور پر ضلع متعین ہونے سے پہلے شانگلہ ضلع سوات کی ایک تحصیل تھا اور یکم جولائی 1995ء کو اسے ضلع بنا دیا گیا۔ اس ضلع کا کل رقبہ 1586 مربع کلومیٹر ہے

انسانی ترقی کے پیمانے میں شانگلہ کا شمار ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں یہ سب سے پسماندہ جبکہ پاکستان میں یہ دوسرا سب سے پسماندہ علاقہ ہے

محل وقوع[ترمیم]

شمال میں شانگلہ کی سرحد ضلع کوہستان، مشرق میں ضلع بٹگرام اور کالا ڈھاکہ جبکہ مغرب میں ضلع سوات سے ملتی ہے۔ ضلع شانگلہ کے جنوب میں ضلع بونیر واقع ہے۔

شانگلہ ٹاپ اس ضلع کو دوسرے اضلاع سے ملانے کا واحد ذريعہ ہے۔ يہ ضلع سواتى قبيلے کا آبائى وطن ہے۔ دریائے سندھ اس کے قريب بہتا ہے۔ ضلع شانگلہ اونچے پہاڑوں، تنگ درّوں، صنوبر، چيڑ اور ديودار کے گھنّے جنگلات کى سر زمين ہے۔ جنگلات ہى لوگوں کى معاشى زندگى اور آمدن کا واحد ذريعہ ہے۔صرف تنگ درّوں ميں کچھ کھيتى باڑى ہوتى ہے۔ لوگوں کى طرزِ زندگى قبائلى روايات اور مکمّل ديہاتى ماحول پر مشتمل ہے۔


تاریخ[ترمیم]

پیرسر، چکیسر اور داوت کے مقامات پر قدیم یونانی اثرات کی حال ہی میں دریافت ہوئی ہے۔ یہاں یہ خیال عام ہے کہ سکندر اعظم نے پیر سر کے مقام پر کئی روز تک اپنے لشکر سمیت پڑاؤ ڈالا تھا۔ ہندو شاہی اور قلندر اجمیری کے یہاں قیام اور اثرات ملے ہیں۔

پیرسرچکیسر اور داوت کے مقامات پر قدیم یونانی اثرات کی حال ہی میں دریافت ہوئی ہے۔ یہاں یہ خیال عام ہے کہ سکندر اعظم نے پیر سر کے مقام پر کئی روز تک اپنے لشکر سمیت پڑاؤ ڈالا تھا۔ ہندو شاہی اور قلندر اجمیری کے یہاں قیام اور اثرات ملے ہیں۔


جغرافیہ[ترمیم]

ضلع شانگلہ کئی وادیوں پر مشتمل علاقہ ہے جو رقبہ کے لحاظ سے عظیم تصور نہیں کی جاسکتیں۔ یہاں بلند وبالا پہاڑ ہیں جو گنجان جنگل ہیں جن میں پنڈرو، فر، کیل، چیڑ اور دیودار کے جنگلات شامل ہیں۔ سطح سمندر سے یہ علاقہ تقریباً 2000 سے 3000 میٹر بلند ہے۔ یہاں کا بلند ترین مقام کوز گنرشال ہے جو 3440 میٹر بلند ہے اور ضلع کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔ جنگلی سبزیوں کی پیداوار کے لحاظ سے یہ علاقہ موزوں ترین تصور کیا جاتا ہے اور یہاں پانی کے بہاؤ سے بجلی پیدا کرنے کے کئی مواقع دستیاب ہیں۔ خان خوڑ میں حال ہی میں ایک ایسا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے مقامی سطح پر بجلی پیدا کی جائے گی۔

شماریات[ترمیم]

  • ضلع کا کُل رقبہ 1586 مربع کلوميٹر ہے۔
  • یہاں في مربع کلومیٹر 341 افراد آباد ہيں
  • سال 2015ميں ضلع کي آبادي 670000 تک پہنچ جائے گي ۔
  • دیہى آبادى کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے ۔
  • کُل قابِل کاشت رقبہ 41750 ہيکٹيرز ہے۔