ضلع مالاکنڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع مالاکنڈ کا محل وقوع

صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ مالاکنڈ ايجنسي 1970 ميں دير، چترال اور سوات کي رياستوں کے اِدغام کے نتيجے ميں معرضِ وجود ميں آئي۔ ضلع ملاکنڈ دو تحصیلوں پر مشتمل ہے، 1(تحصیل درگئی سمہ رانیزي) اور2( تحصیل بٹخیلہ سوات رانیزي) ںاس سے پہلے ملاکنڈ ايجنسي کا انتظام وفاقي حکومت کے زير نگراني تھا۔ 1970 ميں يہ قبائلي علاقہ صوبائي حکومت کے زيرانتظام آيا۔ شمالي علاقوں کے راستے ميں ہونے کيوجہ سے ملاکنڈ ايجنسي کو تاريخي لحاظ سے خاص اہميّت حاصل ہے۔ یہاں پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ درگئی فورٹ اور مليشيائي فوج سے بھی درگئي کي اہميّت واضح ہے۔ صوبائي کنٹرول ميں آنے کے بعد اس ضلع کي تجارت ميں کافي تبديلياں آئيں۔ ملاکنڈ قبائلي اور ديہي حيثّيت رکھتا ہے۔اب اس علاقے نے کافی ترقی ہے مگر سٹیل فیکٹریوں کے برمار جو صحت کے لحاظ کے برعکس ہیں۔ جو یہاں کے عوام انے والے وقت کنسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں،اللہ رحم کریں

شماریات[ترمیم]

  • ضلع کا کُل رقبہ 952 مربع کلوميٹر ہے۔
  • یہاں في مربع کلو میٹر 596 افراد آباد ہيں
  • سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 567000 تھی
  • دیہی آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔
  • کُل قابِل کاشت رقبہ 45660 ہيکٹيرز ہے۔