"پورس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:سال پیدائش نامعلوم
سطر 40: سطر 40:
[[زمرہ:چوتھی صدی قبل مسیح کے ہندوستانی بادشاہ]]
[[زمرہ:چوتھی صدی قبل مسیح کے ہندوستانی بادشاہ]]
[[زمرہ:تاریخ پاکستان]]
[[زمرہ:تاریخ پاکستان]]
[[زمرہ:سال پیدائش نامعلوم]]

نسخہ بمطابق 13:34، 16 اکتوبر 2017ء

بادشاہ پورس
King Porus
پنجاب میں واقع
پورس سکندر کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے
340–317 قبل مسیح
پیدائشنامعلوم
وفات317 قبل مسیح
پنجاب کا علاقے
مذہبہندومت

پنجاب کا نامور حکمران ۔ اس کی ریاست دریائے جہلم اور چناب کے درمیان واقع تھی ۔ جہلم کے پار ٹیکسلا پر راجا امبھی حکمران تھا۔ پورس اور امبھی ایک دوسرے کے دشمن تھے۔ سکندر اعظم نے ہندوستان پر 327 ق م میں حملہ کیا تو امبھی نے محض پورس سے مخاصمت کی بنا پر سکندر کی اطاعت قبول کی اور سات سو مسلح اور تین ہزار پیادہ فوج اس کی کمان میں دے دی ۔ نیز بہت زرو جواہر بھی نذر کیا۔ پورس نے سکندر کی اطاعت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اور فوج لے کر جہلم کے کنارے پہنچا۔ رات کی تاریکی میں سکندر کی فوج نے دریا عبور کرکے ، اچانک حملہ کر دیا ۔ پورس کے جنگی ہاتھی بوکھلا گئے اور انھوں نے اپنی ہی فوج کو روند ڈالا۔ پورس کو شکست ہوئی وہ گرفتار ہو کر سکندر کے سامنے پیش ہوا تو سکندر نے پوچھا ’’اب تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟‘‘ پورس نے بڑی بہادری سے جواب دیا ’’جو سلوک ایک بادشاہ کو دوسرے بادشاہ کے ساتھ کرنا چاہیے۔ سکندر اس جوب سے خوش ہوا اور پورس کی ریاست اسے واپس کر دی ۔

بیرونی روابط