"معاونت:ویکی پیمائی کا تعارف/5" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
درستی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م «معاونت:ویکی پیمائی کا تعارف/5» کو محفوظ کیا ([ترمیم=محض خود توثیق شدہ صارفین کو اجازت ہے] (غیرمحدود) [منتقل=محض خود توثیق شدہ صارفین کو اجازت ہے] (غیرمحدود))
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:24، 2 جنوری 2019ء



تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





بالکل اوپر

اگر آپ اپنے کھاتے میں داخل ہیں تو اسکرین کے بالکل اوپر بائیں جانب کچھ روابط نظر آئیں گے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  • آپ کا صارف نام جس پر کلک کرکے اپنے صارف صفحہ یعنی پروفائل پر جا سکتے اور اپنا تعارف درج کر سکتے ہیں۔
  • تبادلۂ خیال سے مراد آپ کا اپنا تبادلہ خیال صفحہ ہے جہاں دوسرے صارفین آپ کو پیغام دیں گے۔
  • ترجیحات کے ربط پر کلک کرکے آپ اپنے ویکی کھاتے کے صفحہ ترتیبات یا سیٹنگ پر پہنچیں گے۔ اس صفحہ کی مدد سے آپ اپنا پاس ورڈ تبدیل، برقی ڈاک پتا اور ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • زیر نظر فہرست میں آپ ان تمام صفحات کی تازہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے جو آپ کی زیر نظر فہرست میں شامل ہیں (جن صفحات کو آپ اپنی زیر نظر فہرست میں شامل کرنا چاہیں ان پر جاکر اوپر موجود ستارے کی علامت ★ پر کلک کر دیں)۔
  • شراکتیں میں آپ کی تمام ویکی تبدیلیوں کی فہرست موجود ہوتی ہے۔
  • خارج پر کلک کرکے آپ اپنے ویکی کھاتے سے باہر آجائیں گے۔


دائیں جانب

علاوہ ازیں ہر صفحہ کے دائیں جانب بھی آپ کو کچھ مفید روابط نظر آئیں گے جن میں سے چند کا تعارف پیش ہے:

  • صفحہ اول جس پر کلک کرکے آپ اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول یا سرورق پر جا پہنچیں گے۔
  • جستہ جستہ مطالعہ پر جب بھی کلک کریں تو ایک ایسا صفحہ آپ کے سامنے آئے گا جس میں مواد کم اور اسے مزید توجہ کی ضرورت ہو۔
  • رابطہ کریں کی مدد سے آپ ویکیپیڈیا کی انتظامیہ سے رابطہ کی دیگر تفصیلات جان سکتے ہیں۔
  • دیوان عام وہ جگہ ہے جہاں تمام صارفین کسی مسئلہ پر گفتگو کرتے ہیں۔ دیوان عام کے متعدد شعبے ہیں جن کی تفصیل اسی صفحہ میں موجود ہے۔
  • حالیہ تبدیلیاں میں آپ اردو ویکیپیڈیا کی جاری سرگرمیوں کو دیکھ اور جائزہ لے سکتے ہیں۔
  • اپلوڈ تصویر پر کلک کرکے آپ ان تصویروں کو اپلوڈ کر سکتے ہیں جو کاپی رائٹ سے آزاد ہوں۔
  • مربوط صفحات میں ان تمام صفحوں کی فہرست دکھائی دے گی جو موجود صفحہ سے مربوط ہیں۔
  • خصوصی صفحات میں آپ کو ویکیپیڈیا کے تمام خصوصی صفحات یکجا مل جائیں گے۔
  • ڈاؤنلوڈ بشکل PDF کی مدد سے آپ موجودہ صفحہ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔