معاونت:ویکی پیمائی کا تعارف/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search



تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر



ویکیپیڈیا میں خوش آمدید


منقش ویکیپیڈیا.svg

آزاد دائرۃ المعارف اردو ویکیپیڈیا ایک انتہائی وسیع و عریض دنیا کی مانند ہے جس میں نہ صرف 145,881 مضامین؛ بلکہ مختلف اقسام کے 670,782 صفحات بھی موجود ہیں جو ویکیپیڈیا کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ویکیپیڈیا تقریباً تین سو زبانوں میں دستیاب ہے۔ اگر ان تمام زبانوں کے جملہ مضامین کو شمار کیا جائے تو یہ تعداد دسیوں لاکھ بلکہ کروڑ سے متجاوز ہوگی جو نسل انسانی کے ماضی و حال کے بیشتر شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کرتے ہیں۔ علم و معلومات کا ایسا بے نظیر بین اللسانی انفجار ویکیپیڈیا کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور ضخیم دائرۃ المعارف بناتا ہے۔


ایسی وسیع و عریض دنیا میں کوئی شخص اچانک کہیں سے نکل آئے تو یقیناً اسے اجنبیت اور بے گانگی کا احساس ہوگا اور راہیں معلوم نہ ہوں تو کھو جانے یا اکتا کر واپس چلے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ لہذا پیش نظر تعارف نامہ میں اس کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ کو اس ہمہ گیر دنیا کے اطراف و اکناف سے مختصراً روشناس کرایا جائے تاکہ آگے آپ کے لیے ویکی پیمائی سہل ہو۔ لہذا ویکیپیڈیا میں اپنے مطلوبہ مواد کی تلاش اور ان سے استفادہ کی راہ کا مختصر تعارف اور چند انتہائی اہم صفحات کا جائزہ پیش خدمت ہے۔