"محمد علی مرزا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
سطر 29: سطر 29:


== تنقید ==
== تنقید ==
علی نے اپنی ایک وڈیو میں [[قادیانی]]وں کو یہود اور دوسرے مذاہب سے بدتر سمجھنے کی مخالفت کی جس کے بعد ان پر قادیانیت کی حمایت کا بھی الزام لگایا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی حلقوں کی جانب سے رد عمل آتے رہتے ہیں۔ ان پر صحابہ، اولیا اور علما کی توہین کا الزام ہے۔<ref name="حوالہ"/><ref>{{Cite web|url=https://www.islamtimes.org/ur/news/860968/|title= مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، انجینیئر محمد علی مرزا گرفتار|website=اسلامک ٹائمز |accessdate=7 مئی 2020}}</ref> علی کا موقف ہے کہ ان کے لیکچر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ علی کا دعویٰ ہے کہ ان کے موقف کی تائید میں کتب حدیث کے ساتھ ساتھ قرآن سے بھی حوالے دیئے جاتے ہیں اور ناقدین ان کے جواب میں قرآن اور حدیث کے کوئی حوالے پیش نہیں کرتے۔<ref name="حوالہ"/>
علی نے اپنی ایک وڈیو میں [[قادیانی]]وں کو یہود اور دوسرے مذاہب سے بدتر سمجھنے کی مخالفت کی جس کے بعد ان پر قادیانیت کی حمایت کا بھی الزام لگایا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی حلقوں کی جانب سے رد عمل آتے رہتے ہیں۔ ان پر صحابہ، اولیا اور علما کی توہین کا الزام ہے۔<ref name="حوالہ"/><ref>{{Cite web|url=https://www.islamtimes.org/ur/news/860968/|title= مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، انجینیئر محمد علی مرزا گرفتار|website=اسلامک ٹائمز |accessdate=7 مئی 2020}}</ref> علی کا موقف ہے کہ ان کے لیکچر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ علی کا دعویٰ ہے کہ ان کے موقف کی تائید میں کتب حدیث کے ساتھ ساتھ قرآن سے بھی حوالے دیے جاتے ہیں اور ناقدین ان کے جواب میں قرآن اور حدیث کے کوئی حوالے پیش نہیں کرتے۔<ref name="حوالہ"/>


== گرفتاری اور رد عمل ==
== گرفتاری اور رد عمل ==

نسخہ بمطابق 03:43، 12 مئی 2020ء

Engineer Muhammad Ali Mirza انجینئر محمد علی مرزا
فائل:Muhammad Ali Mirza.png
ذاتی معلومات
پیدائش1977
ویب گاہhttps://www.ahlesunnatpak.com/
یوٹیوب کی معلومات
چینل
سالہائے فعالیت2014–تاحال
صنفاسلامی
سبسکرائبر1.12 ملین[1]
(7 مئی 2020ء)
کل مشاہدات200 ملین[1]
(7 مئی 2020ء)

آخری تجدید: 7 مئی 2020ء

انجینئر محمد علی مرزا (انگریزی: Muhammad Ali Mirza) (پ۔ 1977ء) ایک پاکستانی اسکالر ہیں جو یوٹیوب کے ذریعہ درس دیتے ہیں۔[2][3] وہ بلحاظ پیشہ ایک میکینیکل انجینئر ہیں۔[4] ان کی وجہ شہرت مذہبی تعلیمات پر مبنی بیانات ہیں۔[5]

سوانح

سنہ 1977ء میں پنجاب کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔[6] وہ جہلم میں مشین محلہ نمبر 1 کے رہائشی ہیں۔[7] علی پاکستان میں مروجہ نظام کے مطابق کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں نہ ہی کوئی امام مسجد ہیں۔ وہ ایک سرکاری محکمہ میں انیسویں اسکیل کے انجینئر ہیں۔[8]

وہ آن لائن مذہبی درس دیتے ہیں، جہاں وہ مختلف معاشرتی و مذہبی موضوعات پر مبنى گفتگو کرتے ہیں۔ ان کے دروس سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مقبول ہیں اور انہیں لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ان کی مقبولیت کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ وہ حساس موضوعات پر کھل کر بات کرتے ہیں جبکہ ان کے خیالات سے اختلاف کرنے والے لوگ ان کے انداز گفتگو کو تنقیدی انداز میں دیکھتے ہیں۔ ان کی بیشتر تقریروں پر بہت سے تنازعات کھڑے ہو چکے ہیں تاہم لوگوں میں خصوصاً نوجوان نسل میں وہ مشہور ہیں۔[9]

علی کا دعویٰ ہے کہ ”میں مذہبی خدمات سے روزگار نہیں کماتا بلکہ اپنی تنخواہ سے اخراجات چلاتا ہوں۔“ وہ جہلم میں ایک ریسرچ اکیڈمی چلاتے ہیں۔[8][10]

مئی 2020ء میں انہیں مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔[9][11] 6 مئی 2020ء کو ضمانت پر رہا ہوگئے۔[12][13]

تنقید

علی نے اپنی ایک وڈیو میں قادیانیوں کو یہود اور دوسرے مذاہب سے بدتر سمجھنے کی مخالفت کی جس کے بعد ان پر قادیانیت کی حمایت کا بھی الزام لگایا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی حلقوں کی جانب سے رد عمل آتے رہتے ہیں۔ ان پر صحابہ، اولیا اور علما کی توہین کا الزام ہے۔[8][14] علی کا موقف ہے کہ ان کے لیکچر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ علی کا دعویٰ ہے کہ ان کے موقف کی تائید میں کتب حدیث کے ساتھ ساتھ قرآن سے بھی حوالے دیے جاتے ہیں اور ناقدین ان کے جواب میں قرآن اور حدیث کے کوئی حوالے پیش نہیں کرتے۔[8]

گرفتاری اور رد عمل

مئی 2020ء میں جہلم پولیس نے آن لائن مذہبی لیکچر دینے پر ان کو اس وقت گرفتار کیا جب ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی۔ کیونکہ ان کے خلاف سیکشن 153 اے (جو کسی ایسے شخص کے خلاف لگایا جاتا ہے جو نفرت انگیز گفتگو اور کسی دوسرے کے خلاف اشتعال دلانے کا مرتکب ہو) کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے جلد عدالت سے رجوع کیا اور انہیں وہاں سے چھ مئی کو ضمانت مل گئی۔ اور دو روزہ گرفتاری کے بعد ان کو رہا کیا گیا۔ علی کا موقف تھا کہ ان کے لیکچر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ بعد میں انہوں نے اپنے موقف کی تائید میں کئی کتب کے ساتھ ساتھ قرآن سے بھی حوالے دیے۔[9] محمد علی مرزا کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری اور وائرل ہونے والی ویڈیو زیر بحث آ گئیں، جس کے بعد ٹویٹر پر ان کے نام سے ٹرینڈ بھی چلنے لگے اور محمد علی مرزا کی گرفتاری پر عوام کے ردِ عمل کے ساتھ ساتھ دیگر چند نامور شخصیات کی جانب سے ٹویٹس سامنے آئیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے ان کی گرفتاری پر لکھا کہ ”یاد رہے دوسروں کو ان کے عقیدوں کی وجہ سے دبانے پر ہمیں اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، جبکہ محمد علی مرزا کی گرفتاری پاکستانیوں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔“ اینکر شفاعت علی نے اپنے ٹویٹر پر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت کی۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد ان کے حق میں اپنے سوشل میڈیا پر لکھا وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں کی جانب سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کو سراہا بھی گیا اور ان پر تنقید بھی کی گئی۔[9]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب "About"۔ YouTube 
  2. "مولانا طارق جمیل نے اسکالر انجنئیر محمد علی مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی وجہ بتا دی"۔ اردو پوائنٹ۔ 2019-01-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2020 
  3. "یہ وزیراعظم نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے؟ معروف عالم دین محمد علی مرزا نے غصے میں طارق جمیل سے یہ سوال کیا تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا"۔ روزنامہ پاکستان۔ 2 مئی، 2020 
  4. "انجینئر محمد علی مرزا کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ"۔ اسلامک ٹائمز۔ 23 فروری 2019 
  5. "Cleric held for defaming religious scholars"۔ ڈان۔ 6 مئی، 2020 
  6. دروس محمد علی مرزا شمارہ 50، 17 فروری 2019
  7. "FIR lodged against popular religious scholar and speaker Engineer Muhammad Ali Mirza"۔ ڈیلی ٹائمز۔ 6 مئی، 2020 
  8. ^ ا ب پ ت "علما کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار انجینیئر محمد علی مرزا کون ہیں؟"۔ انڈپینڈنٹ اردو۔ 6 مئی، 2020 
  9. ^ ا ب پ ت "انجینیئر محمد علی مرزا کون ہیں اور انھیں کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟"۔ بی بی سی۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2020 
  10. "انجینئر محمد علی مرزا ضمانت پر رہا"۔ روزنامہ دنیا۔ 7 مئی، 2020 
  11. "مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا"۔ روزنامہ پاکستان۔ 6 مئی، 2020 
  12. "انجینئر محمد علی مرزا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا"۔ جہلم اپڈیٹس۔ 6 مئی، 2020 
  13. "انجینئر محمد علی مرزا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم"۔ جیو ٹی وی 
  14. "مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، انجینیئر محمد علی مرزا گرفتار"۔ اسلامک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2020