"بطلیموس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:سائنسدان بجانب زمرہ:سائنسدانان
م r2.7.3) (Robot: Modifying tl:Tolomeo to tl:Ptolomeo
سطر 92: سطر 92:
[[fi:Klaudios Ptolemaios]]
[[fi:Klaudios Ptolemaios]]
[[sv:Klaudios Ptolemaios]]
[[sv:Klaudios Ptolemaios]]
[[tl:Tolomeo]]
[[tl:Ptolomeo]]
[[ta:தொலெமி]]
[[ta:தொலெமி]]
[[tt:Клавдий Птолемей]]
[[tt:Клавдий Птолемей]]

نسخہ بمطابق 06:44، 22 جنوری 2013ء

Ptolemy

بطلیموس

دوسری صدی عیسوی کا مشہور یونانی ماہر فلکیات ، جغرافیہ دان اور ریاضی دان ۔ اسکندریہ مصر میں پیدا ہوا۔ اس نے نظام شمسی کا زمین مرکزی (Earth-centered) نظریہ پیش کیا۔ اس موضوع پر اُس کی کتا ب ’’المجستی‘‘ بہت مشہور ہے۔ جو تیرہ جلدوں یا مقالات پر مشتمل ہے ۔اور جس کا موضوع فلکیات ہے۔ پہلے دو تمہیدی مقالوں میں فلکیات کے مبادیات اور ریاضی کے طریقوں کی شرح کی گئی ہے۔ مقالہ سوم میں ایک سال کے طول اور سورج کی حرکت پر بحث کی گئی ہے۔ مقالہ چہارم مہینوں کے طول اور چاند کے گھٹنے بڑھنے پر ہے۔ مقالہ پنجم میں سورج ، چاند اور زمین کا قطر ، ان کے ابعداد اورسورج کے فاصلے کا بیان ہے۔ ’’المجستی‘‘ فلکیات کا ، جس حد تک یہ علم 150ء کے قریب انسان کی دسترس میں تھا اس کا مفصل جائزہ ہے۔

اس میں بطلیموس نے اپنا فلکیاتی نظام قائم کیا جو ڈیڑہ ہزار سال تک صحیح سمجھا جاتا رہا۔ علمی دنیا میں یہ ’’بطلیموسی نظام‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس کے مطابق زمین ساکت اور قائم ہے اور سورج ، چاند اور دیگر سیارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ 1400ء میں پولینڈ کے ماہر فلکیات کو پرنیکس، گلیلیو اور کپلر کی تحقیقات نے اس نظریے کو غلط ثابت کردیا اب ساری دنیا میں کوئی اس کو ماننے والانہیں۔ بطلموس کی ایک اورعظیم تصنیف ’’ جغرافیۂ بطلیموس ‘‘ 8 جلدوں میں ہے۔ اس کتاب کی بھی قریب قریب وہی وقعت ہے جو المجستی کی ۔ جس طرح المجستی پورے حسابی فلکیات پر حاوی ہے اسی طرح جغرافیہ بھی پورے حسابی یا ہندسی جغرافیے کا احاطہ کرتا ہے۔ اور اس نےعلم جغرافیہ پر ایسا ہی گہرا اثر ڈالا ہے۔ جیسا المجستی نے فلکیات پر ۔

مزید دیکھئے

بیرونی روابط