خاطر آفریدی
خاطر آفریدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1929ء [1] |
تاریخ وفات | 24 اگست 1961ء (31–32 سال) |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
درستی - ترمیم |
خاطر آفریدی، پشتو زبان کے معروف شاعر تھے۔ 1929ء میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ہے۔ آپ کا اصل نام مصری خان تھا۔ آپ کے والدین کا تعلق آفریدی قبیلہ میں زکا خیل برادری سے تھا۔ خاطر آفریدی پشتو زبان کے انتہائی معروف شاعر گردانے جاتے ہیں۔
آپ کے صاحبزادے نے تمام ادبی کام جمع کر کے ایک ضحیم کتاب کی شکل میں شائع کروایا۔ خاطر آفریدی کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا اور ان کی پرورش چچا اور دادا نے کی۔ غربت کی زندگی گزاری اور کبھی مدرس نہ جا سکے۔ اور کم عمری میں خیبر رائفل کیمپ میں ایک باغبان کی نوکری اختیار کی۔ لیکن اس کے باوجود ان کی شاعری میں جتنی شائیستگی اور شعوری اقدار پائے جاتے ہیں۔ بہت کم لوگوں میں یہ صفت پائی گئی ہے۔ یعنی وہ جو ان پڑھ ہو!
مصری خان کو عشق نے شاعری کرنے پر مجبور کر دیا۔ اور یہی عشق اس کے لیے موت کا پیغام بن کر آئی۔
عشق گر سچا ہو تو پا لینا ضروری نہیں۔ اور اسی طرح مصری خان نے اپنے عشق کو پائے بغیر اس دنیائے فانی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔ لیکن اپنے پیچھے ایسی شاعری چھوڑی،جنہیں*پڑھنے کے بعد انسانی فطرت ضرور اس شخص کے شعوری گہرائی اور ایک سادہ قسم کے عشق کو سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے
خاطر کو شاعری اور دوسرے فنون لطیفہ میں خاصی دلچسپی تھی اور انھوں نے شاعری اور موسیقی (رباب) کی تعلیم ایک مقامی استاد “باغیرم“ سے حاصل کی، جو مالکدین خیل کے رہائشی تھے۔
آپ کا جواں عمری میں ہی انتقال ہو گیا۔ آپ 24 اگست، 1961ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
- ↑ ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/1579900 — بنام: Khāt̤ir Āfrīdī — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017