سب رنگ (ڈائجسٹ)
Appearance
مدیر اعلیٰ | شفیق حسن |
---|---|
مدیر | شکیل عادل زادہ |
معاون مدیر | حسن ہاشمی |
علمی معاونین | ظہیر نفسی، احمد صغیر صدیقی، شاہد اسماعیل اعوان، اقبال فراز، سید محمد اسد رضا |
زمرہ | عمومی |
دورانیہ | ماہنامہ |
بانی | شکیل عادل زادہ |
تاسیس | 1970ء |
پہلا شمارہ | جنوری 1970ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
ماہنامہ سب رنگ ڈائجسٹ کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک عمومی ڈائجسٹ ہے جسے اردو کے نامور ناول و افسانہ نگار شکیل عادل زادہ نے یکم جنوری 1970ء میں جاری کیا تھا۔ اس ڈائجسٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور اس کی اشاعت ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی۔ سب رنگ کے پہلے شمارے کے مدیر اعلیٰ شفیق حسن، مدیر شکیل عادل زادہ، معاون حسن ہاشمی ، علمی معاونین میں ظہیر نفسی ، احمد صغیر صدیقی ، شاہد اسماعیل اعوان ، اقبال فراز اور سید محمد اسد رضا شامل تھے۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 309