سردار سلیم حیدر خان
سردار سلیم حیدر خان 1970ء میں ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاﺅں ڈھرنال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بورڈنگ اسکول تلہ گنگ اور میٹرک راولپنڈی سر سید اسکول سے کیا۔ ایف اے اور بی اےگورنمنٹ ڈگری کالج، سیٹلائٹ ٹاﺅن، راولپنڈی سے کیا۔ 2008ءکے الیکشن میں سردارسلیم حیدر خان ضلع اٹک کے حلقہNA-59سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر مملکت برائے دفاعی پیدوار بنے۔ سردارسلیم حیدر خان نے 10 مئی 2024ء کو پاکستانی صوبہ پنجاب کے سینتالیسویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ ان سے پہلے محمد بلیغ الرحمٰن صوبہ پنجاب کے گورنر تھے۔
عملی سیاست
[ترمیم]سردار سلیم حیدر خان نے کالج کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا ۔1989ءمیں ایم ایس ایف کی طرف سے وائس پریذیڈنٹ کا الیکشن لڑا مگر جمعیت کے مقابلے میں ہار گئے تاہم انھوں نے عملی طور پر سیاست میں1997ءمیں قدم رکھا اور اپنے علاقے سے ممبر ضلع کونسل کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 2002ء میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا لیکن کامیابی نصیب نہ ہو سکی ۔