شیوپوجن سہائے
شیوپوجن سہائے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 اگست 1893ء [1] بھوجپور ضلع |
وفات | 21 جنوری 1963ء (70 سال)[1] پٹنہ |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ناول نگار ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [2] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
شیوپوجن سہائے (پیدائش اگست 1893، شاہ باد بہار؛ انتقال- 21 جنوری 1963، پٹنہ) ہندی کے افسانہ ںگار، ناول نگار اور مشہور مدیرو صحافی تھے۔ ان کو ادب اور تعلیم کے میدان میں 1960 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔
ان کی ابتدائی تعلیم آرا (بہار) میں ہوئی۔ پھر 1921 سے انھوں نے کولکتہ میں صحافت کا آغاز کیا۔ 1924 میں لکھنؤ میں پریم چند کے ساتھ "مادھوری" کی ادارت کی۔ 1926 سے 1933 تک کاشی میں سکونت پزیر ہوکر صحافت اور تصنیف و تالیف کے کام میں مصروف رہے۔ 1934 سے 1939 ٹک پستک بھنڈار لہیریا سرائے میں تالیفی امور سے وابستہ رہے۔ 1939 سے 1949 تک راجندرا کالج چھپرہ میں ہندی کے استاد رہے۔ 1950 سے 1959 تک بہارراشٹر بھاشا کے صدر رہے۔ 1962 میں بھاگلپور جامعہ نے ان کو دی لٹ کے اعزاز سے نوازا
ان کی ابتدائی تحریریں "لکشمی"، "منورنجن" اور "پاٹلی پترا" وغیرہ رسائل ميں شائع ہوتے تھے۔ شیوپوجن سہائے نے 1934 ء ميں لہیریا سرائے (دربھنگہ) جاکر رسالہ "بالک" کی ادارت کی۔ آزادی کے بعد شیوپوجن سہائے انجمن برائے قومی زبان کے ڈائریکٹراور بہار ہندی ساہتيہ سمیلن کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیق وتجزیہ پر مبنی سہ ماہی میگزین کے مدیر ہوئے۔
تخلیقات
[ترمیم]افسانے اور ناول
[ترمیم]- وے دن وے لوگ - 1965
- بمب پرتی بمب - 1967
- میرا جیون - 1985
- سمرتی شیش - 1994
- ہندی بھاشا اور ساہتیہ - 1996 میں
- گرام سدھار - 2007
- دیہاتی دنیا - 1926
- ویبھوتی - 1935
- شیوپوجن سہائے ساہتیہ سمگر (10 جلدیں) 2011
- شیوپوجن رچناولی (4 جلدیں) 1956 - 59)
تالیفی کام
- دیویدی ابھی نندن گرنتھ - 1933
- جینتی سمارک گرنتھ - 1942
- انوگرہ ابھی نندن گرنتھ - 1946
- راجندر ابھی نندن گرنتھ - 1950
- ہندی ساہتیہ اور بہار (جلد 1-2، 1960، 1963)
- ایودھیا پرساد کھتری سمارک گرنتھ - 1960
- بہار کی مہیلائیں - 1962
- آتمکتھا (ڈاکٹر راجندر پرساد)
- رنگ بھومی - 1925
زیر ادارت رسائل
[ترمیم]- مارواڑی سدھار - 1921
- متوالا - 1923
- مادھوری
- سمنوے - 1925
- موجی - 1925
- گول مال - 1925
- جاگرن - 1932
- گنگا - 1931
- بالک - 1934
- ہمالیہ - 1946-47
- ساہتیہ - 1950-62
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16719842q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16719842q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- 1893ء کی پیدائشیں
- 9 اگست کی پیدائشیں
- 1963ء کی وفیات
- 21 جنوری کی وفیات
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم بھوشن وصول کنندگان
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- بھارتی مرد ناول نگار
- بہار (بھارت) کے شعرا
- بہار کے ناول نگار
- ضلع بھوجپور، بھارت کی شخصیات
- ہندوستانی صحافی
- ہندی زبان کے مصنفین
- ہندی شعرا