مندرجات کا رخ کریں

مایا علی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مایا علی
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: مایا علی ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 27 جولا‎ئی 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستانی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی کوئین میری کالج، لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماڈل، اداکارہ، وی جے
دور فعالیت 2012 - تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مایا علی یا مریم تنویر علی [1] 27 جولائی 1989ء کو پیدا ہونے والی ایک پاکستانی اداکارہ, ماڈل ، وی جے اور زیادہ تر پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کردار سے پہچانی جاتی ہیں۔ فلمی آغاز ایکشن ڈراما فلم "طیفہ ان ٹربل" سے کیا۔ اس کے بعد 2019 میں "پرے ہٹ لو" میں شہریار منور کے مقابل کام کیا جو کمرشل سطح پر کامیاب رہی جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا [2] ۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

مایا علی کا پیدائشی نام مریم تنویر علی [3] ہے اور وہ لاہور [4] میں 27 جولائی 1988 کو پیدا ہوئی [5]۔ مایا علی نے کیوئین میری کالج ، لاہور سے ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا۔ مایا علی پھر وی جے بن گئیں۔ مایا کھیلوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور باسکٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی اسکول ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں [6] ۔

پیشہ

[ترمیم]

مایا نے اپنے پیشے کا آغاز سما ٹی وی ،وقت نیوز اور دنیا نیوز سے بطور وی جے کیا [7]۔ مایا علی نے پہلا ڈراما سیریل دُر شہوار (2012) میں کیا [8] ، ڈرامے میں مایا کا کردار مختصر تھا، ڈرامے کی ہدایات حسام حسین نے دیں اور لکھا عمیرہ احمد نے [9] [10] ۔اس کے بعد اک نئی سنڈریلا اور آؤ ذرا میں عثمان خالدبٹ کے مقابل کام کیا [11] [12] [13] [14] ۔ اک نئی سنڈریلا جیو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوا اور اس میں مایا علی کا مرکزی کردار تھا۔ سیریل میں سنڈریلا کی کہانی کو نئے انداز میں بیان کیا گیا ، ہدایات حسام حسین نے دیں اور لکھا فائزہ افتخار نے [15] ۔ اس کے بعد فائزہ افتخار کا ہی لکھا ڈراما آؤ ذرا میں مایا نے کام کیا جس کی ہدایات بھی حسام حسین نے دیں [16] ۔ 2013 میں حسام حسین کی ہدایت میں بننے والے ڈراموں کو چھوڑ کر ایک نئے ہدایت کارکے ڈرامے کھویا کھویا چاند میں جلوہ گر ہوئیں جسے پھر فائزہ افتخار نے ہی لکھا تھا۔ مایا نے اس میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو محبت اور خیال رکھنے والی بہن ہے [17] ۔ 2013 میں جیو ٹی وی کے سیریل رنجش ہی سہی میں ایک بہن کا کردار ادا کیا [18]۔2013 میں ہی جیو ٹی وی پر ایک اور ڈراما سیریل "میری زندگی ہے تو" جس کی ہدایت کاری امین اقبال نے کی ، لکھا فائزہ افتخار نے اور اے اور بی اینٹرٹینمنٹ نے بنایا۔ یہ سیریل انڈین چینل زندگی ٹی وی چینل پر اسی نام سے چلایا گیا [19] ۔

مایا کا اگلا پراجیکٹ "لاڈوں میں پلی" تھا جسے جیو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا [20] ۔ 2014 میں ڈراما "شناخت" میں قرۃ العین کا کردار ادا کیا جو اسلام پر عمل کی وجہ سے فیملی اور معاشرے کی تنقید کا نشانہ بنتی ہے [21] ۔ مایا نے احسن خان کے ساتھ ڈراما "ضد" کیا جو ہم ٹی وی پر چلا [22]۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں احسن خان ، مایا علی ، انجلینا ملک ، عصمت زیدی شامل تھے۔ ڈرامے کی کہانی ایک بلند نظر لڑکی ثمن کے گرد گھومتی ہے [23] ۔ 2015 میں مایا نے مہرین جبار کے ڈرامے "میرا نام یوسف ہے" میں کام کیا جس میں عمران عباس کے مقابل زلیخا کا کردار ادا کیا [24] ۔ اسی سال مایا نے دیار دل میں عثمان خالد بٹ کے مقابل فرح کا کردار ادا کیا جس پر ہم ایوارڈ کی جیوری نے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا [14] [25] ۔ 2016 میں مایا علی نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ ڈراما من مائل میں کام کیا جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ یہ ڈراما مومنہ درید ، ثمینہ ہمایوں سعید اور طارق شاہ نے مل کر بنایا۔ ہم ٹی وی پر یہ ڈراما درید پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے چلا [26] ۔ من مائل کا پریمیئر بیک وقت پاکستان ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں ایک ہی تاریخ اور وقت پر ہوا [27] ۔ عثمان خالد بٹ اور حریم فاروق کے ساتھ "صنم" میں کام کیا [14][28] ۔ ڈرامے کی کہانی حارب کے گرد گھومتی ہے جو ایک کامیاب کاروباری ہے اور وہ شریک حیات اور شریک روح کا فرق پہچان پاتا ہے[28] ۔ ٹی وی شو ہم ٹی وی پر چلا اور اس کا پریمیئر پاکستان ، امریکا ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ہوا [29] ۔ جنوری 2017 میں احسن رحیم کی ایکشن کامیڈی فلم "طیفا ان ٹربل" میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا [30] ۔ علی ظفر اور مایا علی دونوں کی یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو 20 جولائی 2018 میں ریلیز ہوئی [31] ۔ 2020 تک 50 کروڑ کمانے والی یہ تیسری پاکستانی فلم تھی باوجود احتجاج اور فلم چوری کے واقعات مسلسل ہو رہے تھے [32] ۔ 19 اپریل 2017 کو 16ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں علی ظفر کے گانے "عشق" پر پرفارم کیا [33] [34] اور یہ پہلا موقع تھا کہ مایا علی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارم کیا [27] ۔ پاکستان سپر لیگ 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ سفیر بنیں [35] ۔ مایا نے میچوں کے لیے شان پاکستان جرسی بھی بنوائی اور اکثر اسے زیب تن کرکے سفیر بنیں [36] ۔ نومی انصاری کے دلہن ویک 2018 میں مایا علی نے شو اسٹاپر کے طور پر واک کی اور کئی سالوں سے نومی انصاری کی برانڈ سفیر ہیں [37] ۔ ایل اوریل پیرس دلہن ویک میں بھی نومی انصاری کے لیے شو اسٹاپر بنیں۔ ایل اوریل پیرس دلہن ویک 2019 میں ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کے مجموعے چہار باغ پیش کیا۔ محسن نوید رانجھا نے اپنے کام کے ذریعے اسلامی آرٹ اور فن تعمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مایا علی نے پرفارم کیا [38] ۔

مایا کا ایک ہی بھائی عفنان [39] ہے اور والد کی وفات 2016 میں ہوئی [40] ۔

ٹی وی شو

[ترمیم]

مایا علی کی ٹی وی شو میں شراکتیں

٭ سن رائز فرام استنبول [41] ٭ آفٹر مون ود یاسر [42]

٭ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائی [43]

٭ روائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ [44]

٭ ون ٹیک [45]

٭ بی بی سی ایشین نیٹ ورک پر انٹرویو [46]

٭ آپ کے ستارے حدیقہ کیانی کے ہمراہ [47]

٭ بول نائٹس ود احسن خان [48]

٭ وائس اوور مین [49]

٭ دا منشی شو [50]

فلمیں

[ترمیم]

٭ طیفا ان ٹربل [51]

٭ پرے ہٹ لو [52]

ٹی وی

[ترمیم]

٭ در شہوار

٭ اک نئی سنڈریلا

٭ آؤ ذرا

٭ کھویا کھویا چاند

٭ رنجش ہی سہی

٭ میری زندگی ہے تو [53]

٭ شناخت

٭ لاڈوں میں پلی

٭ ضد

٭ میرا نام یوسف ہے

٭ دیار دل [12]

٭ من مائل

٭ صنم [54]

سماجی خدمات

[ترمیم]

مایا علی شوکت خانم ہسپتال کی برانڈ سفیر بھی ہیں [55] ۔ بریسٹ کینسر سے اموات کے خطرے کی آگاہی کے لیے مایا علی نے کئی کالج اور جامعات کا دورہ کیا اور نچلی سطح تک آگاہی پھیلانے پر زور دیا [56] ۔ مایا نے 7 فروری 2017 کو ایک عید شو میلان بھی ہوسٹ کیا [57] ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "مایا علی کو سالگرہ پر ہیکرز کا 'تحفہ'"۔ ڈان نیوز۔ 27 July 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2017 
  2. "Highest grossing Pakistani films of 2019"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2020 
  3. “Biography of Gorgeous & Talented Actress Maya Ali”[مردہ ربط], “fashion360”, 12 December 2015
  4. “Maya Ali – Pakistani Actress, Model – Biography, Dramas, Work”[مردہ ربط], on 13 July 2018
  5. “Date of Birth of Top Pakistani Actresses to say them Happy Birthday”,
  6. SAMA “MAYA ALI BIOGRAPHY – EARLY LIFE, EDUCATION, CAREER AND MUCH MORE”[مردہ ربط], “Folder.pk”, 28 May 2018
  7. "THIS Pakistani beauty will debut in Akshay Kumar's next remake of superstar Vijay's Kaththi!"۔ India.com۔ 27 June 2016 
  8. Durr-e-Shehwar Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  9. NewsBytes۔ "Maya Ali to star opposite Sheheryar Munawar in Paray Hut Love"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2019 
  10. "Teefa in Trouble becomes highest grossing Pakistani film of 2018"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2020 
  11. "People in Pakistan are praising Kapoor & Sons; I think we can make better dramas than this"۔ دی نیوز۔ 3 April 2016۔ 11 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2016 
  12. ^ ا ب "In conversation with Pakistan's new jori #1: Diyar-e-Dil's Osman Khalid Butt & Maya Ali"۔ Dawn Images۔ 28 October 2015 
  13. "Aun Zara: The perfect family show for Ramazan!"۔ The Express Tribune۔ 11 July 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2013 
  14. ^ ا ب پ Saadia Qamar (24 May 2016)۔ "Working with Maya Ali is both easy and challenging: Osman Khalid Butt"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2017 
  15. Ahmed Sarym (15 July 2018)۔ "Girls can do anything in a film and that's the way it should be: Maya Ali"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2018 
  16. admin (28 January 2014)۔ "Maya Ali! A Career Review"۔ Reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  17. Khoya Khoya Chand Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  18. Maaz Ahmed Siddiqui (12 February 2014)۔ "DRAMA SERIAL RANJISH HI SAHI! A STRONG PLOT AND A SUPERB STORYLINE"۔ Reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  19. "Meri Zindagi Hai Tu: The story of a girl who gets obsessed with her aunt's fiance"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ Ist۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  20. Ladoon Mein Pali Geo TV Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  21. "14 Pakistani dramas that ruled our television screens in 2014"۔ The Express Tribune۔ 2 January 2015 
  22. "Review: 'Zid' is a mixed bag"۔ Dawn۔ 23 January 2015 
  23. Zid Hum Tv Drama, Cast, Timings, And Schedule (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  24. "TV drama Mera Naam Yousuf Hai plays the filmi card and wins"۔ Dawn۔ 22 June 2015 
  25. "HUM Awards official facebook page"۔ ہم ٹی وی۔ 25 April 2016 
  26. Wajiha Jawaid (27 January 2016)۔ "Mann Mayal Review: Hamza Ali Abbasi's Love Story is the Next Big Thing on Hum TV"۔ Brandsynario (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  27. ^ ا ب "Here's what went down at the Lux Style Awards 2017"۔ Dawn Images۔ 19 April 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2017 
  28. ^ ا ب Sadaf Siddique (24 September 2016)۔ "New drama Sanam could offer a fresh take on mental illness, but it's off to a slow start"۔ Dawn Images۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2017 
  29. "Sanam (TV series)"، Wikipedia (بزبان انگریزی)، 17 October 2019، اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  30. "Maya Ali, Age, Biography"۔ pakiplay۔ 16 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2019 
  31. "Maya Ali to make film debut with Teefa in Trouble"۔ Dawn Images۔ 28 January 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2017 
  32. admin (19 July 2018)۔ "Teefa In Trouble To Take Good Start Tomorrow In Pakistan"۔ Box Office Detail (بزبان انگریزی)۔ 27 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  33. "Ali Zafar's latest song 'Ishq' is as intense as his new look"۔ Dawn Images۔ 16 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2017 
  34. "Ali Zafar has released a new song but it makes us wonder why?"۔ The Express Tribune۔ 17 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2017 
  35. "PSL - 3: Maya Ali to face up as Quetta Gladiators ambassador"۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2018 
  36. Pakeeza Dar (20 February 2018)۔ "Maya Ali Is The New Brand Ambassador For Quetta Gladiators!"۔ Reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  37. Saud (5 September 2018)۔ "Maya Ali Showstopper for Nomi Ansari – Photos and Videos"۔ Reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2019 
  38. "maya ali performance in 19th lux style awards" 
  39. Sofia. “Maya Ali Family Pictures”[مردہ ربط], “Style.pk”,
  40. Tanweer, Maryam. “Maya Ali” آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakpedia.pk (Error: unknown archive URL), Pakistan Encyclopedia”, 18 January 2017
  41. Sunrise From Istanbul - Maya Ali - Morning Show (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  42. The After Moon Show | Complete Show | Maya Ali & Osman Khalid | Hum Entertainment (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  43. Osman Khalid Butt & Maya Ali on djuice presents Tonite with HSY Season 3 (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  44. Maya Ali's Most Emotional Interview | Parey Hut Love | Speak Your Heart With Samina Peerzada (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  45. Maya Ali And Ali Zafar | Teefa In Trouble | One Take | Season 2 | Episode 1 (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  46. Maya Ali & Sheheryar Munawar interviews back to back (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  47. Aap Kay Sitaray with Hadiqa Kiani | Guests: Sheheryar Munawar & Maya Ali | EP# 29 |Aap News (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  48. BOL Nights With Ahsan Khan | Maya Ali | Sheheryar Munawar | 2 August 2019 | BOL Entertainment (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  49. Maya Ali & Shehreyar Munawar interview with Voice Over Man Episode #39 (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  50. The Munshi Show | Episode 1 | Sheheryar Munawar And Maya Ali | Chemistry in Parey Hut Love And More (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019 
  51. "Maya Ali to star opposite Ali Zafar in 'Tifa in Trouble'"۔ Dunya News۔ 25 January 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2017 
  52. "Maya Ali to star opposite Sheheryar Munawar in Paray Hut Love"۔ The News۔ 26 June 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2018 
  53. "Meri Zindagi Hai Tu: The story of a girl who gets obsessed with her aunt's fiance"۔ India Today۔ 17 March 2016 
  54. "New drama Sanam could offer a fresh take on mental illness, but it's off to a slow start"۔ Dawn Images۔ 24 September 2016 
  55. Nimra (22 October 2016)۔ "Maya Ali at Shuakat Khanum Breast Cancer Awareness Campaign"۔ Style.Pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  56. "Maya Khan on breast cancer awareness campaign"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 31 October 2019۔ 20 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2019 
  57. Milan 7 February 2017 | Maya Ali - Aplus (بزبان انگریزی)، اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2019