مرکز مائل قوت
Appearance
- مرکز مائل قوت کو انگریزی میں Centripetal Force کہتے ہیں۔
دائرے میں گھومتے ہوئے جسم کو اس کی دوری حرکت پر قائم رکھنے کے لیے ایک قوت درکار ہوتی ہے جو اسے مرکز کی طرف مائل رکھتی ہے۔ یہ قوت جو جسم کو دائرے میں حرکت کرنے پر مجبور کرے ’’مرکز مائل قوت‘‘ کہلاتی ہے۔
- اس قوت کی مثال کچھ اس طریقے سے دی جا سکتی ہے کہ اگر ایک پتھر کو رسی سے باندھ کے ہاتھ سے گول گول گھمانا شروع کر دیا جائے تو اس گھومتے ہوئے پتھر کی وجہ سے دو قوتیں Forces عمل اور ردعمل Action And Reaction جنم لیتی ہیں۔
- ان دو قوتوں کو مرکز مائل قوت اور مرکز گریز قوت Centrifugal Force کے نام دیے گئے ہیں۔
- ان میں سے ایک قوت پتھر کو اپنے مرکز (ہاتھ) کی جانب کھینچتی ہے۔ اسے مرکز مائل قوت Centripetal Force کہا جاتا ہے۔
- جبکہ دوسری قوت جو مرکز مائل قوت سے 180 ڈگری کے زاویے پر عمل کرتی ہے اور اس مثال میں مرکز (ہاتھ) کو باہر کی جانب کھینچتی ہے، اسے مرکز گریز قوت کہا جاتا ہے۔
- جہاں مرکز مائل قوت ہو گی وہاں رد عمل کے طور پر مرکز گریز قوت بھی اثر پزیر ہوگی اور یہی صورت دوسری قوت کے موجود ہونے سے پیدا ہوگی۔
- کلیہ
مندرجہ بالا کلیہ میں m گھومتے ہوئے جسم کی کمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ v اس جسم کی سمتار کو، r گھومتے جسم کی مرکز سے فاصلہ کو یعنی رداس کو ظاہر کرتا ہے جبکہ:angular velocity زاویائی سمتار کو ظاہر کرتا ہے