ملا ابو سعید
Appearance
آپ کوڑہ جہان آباد کے سادات حسینی خاندان میں پیدا ہوئے،
ابو سعید بن شاہ خرم بن شاہ محمد ہاشم بن شاہ مبارک بن شاہ حمید الدین عرف مخدوم جہانیاں ثانی بن شاہ بہاء الدین بن سید مخدوم قطب الدین سالار بندگی بڈھ.
آپ کا نام "ابو سعید" اور خطاب "دانشمند" تھا، "ابو سعید دانشمند" اپنے والد گرامی شاہ خرم کے مدرسہ میں تعلیم پائ انھیں سے بیعت و مجاز ہوئے، اپنے دور کے بہت بڑے فاضل اور صاحب نسبت بزرگ تھے.
- اورنگزیب عالمگیر کے بیٹے بہادر شاہ کے استاذ بھی تھے اسی بنا پر اورنگزیب عالمگیر نے ایک مسجد، ایک مدرسہ، ایک خانقاہ کوڑہ جہان آباد ضلع فتح پور اتر پردیش میں قایم کرائ اور کچھ معافیات بھی دیں تبھی سے یہ بزرگ جہان آباد میں اقامت پزیر ہو گئے.[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ حوالہ کے لیے دیکھیے کتاب "قصبہ کوڑہ تاریخ و شخصیات" مرتّبہ سید محمد عبد السمیع ندوی صفحہ نمبر 197