مندرجات کا رخ کریں

مہدی فخیم زادہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہدی فخیم زادہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 11 جولا‎ئی 1942ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تہران   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایران   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ تہران   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم فرانسیسی ادب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار ،  منظر نویس ،  فلم ساز ،  فلم ہدایت کار ،  ٹیلی ویژن ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تحریر   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مہدی فخیم زادہ ایرانی فلم، ٹی وی اور سٹیج کے ایک مایہ ناز اداکار، مصنف، مکالمہ نویس اور ہدائتکار ہیں۔

ذاتی و فنی زندگی

[ترمیم]

مہدی فخیم زادہ تہران کے ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیداہوائے۔ ان کی والدہ ایک خواندہ خاتون تھیں اور فرانسیسی زبان پر عبور رکھتی تھیں۔ ان کے والد بنک میں ملازم تھے۔ ان کا خاندان ایک روایتی خاندان کی طرح جس نے کبھی بھی اداکاری کو پیشے کو طور پر قبول نہیں کیا۔ فخیم زادہ نے ادویہ سازی کی تعلیم حاصل کی مگر یہ تعلیم ان کے ہم مزاج نہ تھی اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تاہم انھوں نے جامعہ کی تعلیم کو خیرباد کہا اور قومی خدمت کے لیے محکمہء افواج سے منسلک ہو گئے۔ بعد ازاں وہ دوبارہ جامعہ میں تعلیم کی غرض سے واپس آئے اور فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے جامعہ کے شعبہ زبان و ادبیات میں داخلہ لیا۔ اس تعلیم کے دوران میں انھوں نے جامعہ کے شعبہ فنون لطیفہ میں اداکاری کی تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا۔ جامعہ کی تعلیم فارغ التحصیل ہونے سے قبل ہی مہدی فخیم زادہ نے کچھ غیر ملکی ڈراموں کا ترجمہ کرلیاتھا تاہم بعد میں انھوں نے ان ڈراموں کو فارسی میں بنایا اور ان میں خود اداکاری بھی کی۔ جامعہ سے انھوں نے فرانسیسی زبان میں مہارت کی سند حاصل کی۔ ان کی پہلی سنجیدہ اداکاری رضا میرلوحی کی فلم تپلی کے لیے تھی۔ انھوں نے 1989 میں فلم "تجویز" اور سال 2000 میں فلم "شریک حیات" کی ہدائتکاری کی۔ دونوں فلموں نے کامیابی حاصل کی اور سال کی دوسری بہترین فلمیں قرار پائیں۔ فخیم زادہ نے اسلامی تاریخ پر مبنی دو بہترین ٹی وی ڈرامے تحریر بھی کیے ان کی ہدائتکاری بھی کی اور ان میں اداکاری بھی کی۔ ان دونوں ڈراموں کے نام تنہاترین سردار (حضرت حسن کی زندگی کی داستان) اور ولائت عشق ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے درج ذیل تین ڈراموں کی تحریر، ہدائتکاری اور ان میں اداکاری انجام دی ہے ان ڈراموں کے نام خواب و بیدار، بے صدا فریاد کن اور عمارت 85۔ ان کو بہت سے اعزاز اور سند قدردانی بھی عطا ہوئیں۔ ان کو بہترین کہانی برائے شتابزدہ کے لیے دسویں فجر فلم جشن میں اعزازی سند برائے قدردانی عطا کی گئی۔ فخیم زادہ کو فلم شریک حیات کی بہترین کہانی پر بھی قدر دانی کے اعزاز سے نواز گیا۔ ان کو بارھویں فجر فلم جشن کے موقع پر تاواريش فلم میں بہترین اداکاری پر اعزاز سے نواز گیا۔ فخیم زادہ صاحب نے مجموعی طور 7 سلسلے وار کھیلوں (ڈراموں) میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدائتکاری اور تحریر نگاری بھی کی۔ جبکہ 12 فلموں کو انھوں نے تحریر کیا، ہدائتکاری کی اور ان میں اداکاری بھی کی۔ اور انھوں نے 22 فلموں میں صرف اداکاری کی ہے۔

اداکاری

[ترمیم]

انھوں درج ذیل سلسلے وار کھیلوں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

  • تپلی – 1351
  • خانوادہ سرکار غضنفر – 1351
  • زن باکرہ – 1352
  • مکافات – 1352
  • اسرار گنج درہ جنی – 1353
  • یاور – 1353
  • پلنگ در شب – 1354
  • هم خون – 1354
  • کمین – 1354
  • مجازات – 1354
  • پیش‌کسوت – 1355
  • پشمالو – 1355
  • ہزار بار مردن – 1356
  • غربتی‌ها – 1356
  • فری دست قشنگ – 1356
  • بہ دادم برس رفیق – 1357
  • میراث من جنون – 1360
  • اشباح – 1360
  • تفنگدار – 1362
  • خاک و خون – 1362
  • زخمہ – 1362
  • فرار – 1363
  • تشریفات – 1364
  • جدال – 1364
  • بهار در پاییز – 1366
  • مسافران مهتاب – 1366
  • رنو تهران 29– 1369
  • شتابزدہ – 1370
  • تاواریش – 1372
  • تنهاترین سردار – 1376
  • ولایت عشق 1379
  • خواب و بیدار (مجموعہ تلویزیونی) – 1381
  • هم‌نفس – 1382
  • حس سوم – 1384
  • بی صدا فریاد کن – 1386
  • ولایت عشق (فیلم) 1380
  • ساختمان 85 – 1389
  • مختارنامہ – 1389
  • تکیہ بر باد – 1391
  • آذر، شهدخت، پرویز و دیگران – 1392

تحریر و تصنیف

[ترمیم]

فخیم زادہ صاحب نے درج ذیل فلمیں اور سلسلے وار کھیل تحریر کیے ہیں اور مکالمہ نویسی کی ہے۔

  • پشمالو – 1352 تا 1355
  • مجازات – 1354
  • بہ دادم برس رفیق – 1357
  • میراث من جنون – 1360
  • اشباح – 1360
  • تشریفات – 1364
  • بهار در پاییز – 1366
  • مسافران مهتاب – 1366
  • تپش – 1367
  • خواستگاری – 1368
  • شتابزدہ – 1370
  • سادہ لوح – 1370
  • تاواریش – 1372
  • همسر – 1372
  • تنهاترین سردار – 1373 تا 1375
  • کلید ازدواج - 1376
  • ولایت عشق (مجموعہ تلویزیونی) – 1376 تا 1377
  • هم نفس – 1382
  • حس سوم - 1384
  • بی صدا فریاد کن - 1386
  • قتل در ساختمان 85 – 1388

ہدائتکاری

[ترمیم]

فخیم زادہ صاحب کی ہدائت کردہ فلمیں اور سلسلے وار کھیل درج ذیل ہیں

  • پشمالو – 1352 تا 1355
  • مجازات – 1354
  • در شہر خبری نیست – 1356
  • فری دست قشنگہ – 1356
  • بہ دادم برس رفیق – 1357
  • میراث من جنون – 1360
  • تشریفات – 1364
  • مسافران مهتاب – 1366
  • بهار در پاییز – 1366
  • تپش – 1367
  • خواستگاری – 1368
  • شتابزدہ – 1370
  • سادہ لوح – 1370
  • تاواریش – 1372
  • همسر – 1372
  • تنهاترین سردار (مجموعہ تلویزیونی)–1373 تا1375
  • ولایت عشق (مجموعہ تلویزیونی) – 1376 تا 1377
  • خواب و بیدار (مجموعہ تلویزیونی) – 1380
  • هم نفس – 1382
  • حس سوم - 1384
  • بی صدا فریاد کن - 1386
  • قتل در ساختمان 85 – 1388

معاون ہدائتکار

[ترمیم]
  • ازدواج بہ سبک ایرانی – 1383
  • تکیہ بر باد (مجموعہ تلویزیونی) – 1391

ملبوسات و منظر کشی

[ترمیم]
  • خواستگاری – 1368
  • شتابزدہ – 1370
  • سادہ لوح – 1370
  • تاواریش – 1372

پیشکش

[ترمیم]
  • در شہر خبری نیست – 1356
  • مسافران مهتاب – 1366
  • شتابزدہ – 1370
  • بی صدا فریاد کن - 1386

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]