وائجر اول
Appearance
وائجر اول 722 کلو وزنی خود کار خلائی جہاز ہے جو ناسا نے 5 ستمبر 1977ء کو بیرونی نظام شمسی اور آخر کار نظام شمسی کے باہر کے مطالعے کے لیے بھیجا تھا۔ 33 سال سے زیادہ مسلسل کام جاری رکھے ہوئے یہ خلائی جہاز زمین سے باقاعدگی سے احکامات وصول کر تا اور زمین کی طرف مطلوبہ معلومات بھیجتا ہے۔ فی الوقت اس جہاز کا اضافی کام یہ ہے کہ یہ ہمارے نظام شمسی کی حدود اور اس سے آگے ستاروں کے درمیان موجود خالی جگہوں کا مطالعہ کرے۔ اس کا بنیادی مقصد 20 نومبر 1980ء کو پورا ہو گیا تھا جب 1979ء میں جویان نظام اور 1980 میں زحل کے نظام کا مطالعہ مکمل ہو گیا تھا۔ ان دو سیاروں اور ان کے چاندوں کی تفصیلی تصاویر بھیجنے والا یہ پہلا خلائی جہاز ہے۔