مندرجات کا رخ کریں

وندنا ہیمنت چوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وندنا ہیمنت چوان
تفصیل= وندنا چوان
تفصیل= وندنا چوان

راجیہ سبھا
آغاز منصب
3 اپریل 2012ء
راجیہ سبھا
آغاز منصب
18 ستمبر 2020ء
صدر رام ناتھ کووند
وزیر اعظم نریندر مودی
معلومات شخصیت
پیدائش 6 جولا‎ئی 1961ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پونے   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش شہر– پونے،
ریاست – مہاراشٹر،
ملک– بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت راشٹروادی کانگریس پارٹی
انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد دو بیٹیاں – دیا اور پریانکا۔
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وندنا ہیمنت چوان (پیدائش 6 جولائی 1961ء)، ایک بھارتی سیاست دان اور وکیل ہیں۔ وہ بھارت کی پارلیمان کی رکن ہیں، راجیہ سبھا (بھارتی پارلیمان کے ایوان بالا) میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے ہیں اور 2012ء سے پارلیمان کی رکن ہیں۔ وندنا نے دو کتابیں ظلم کا قانون، خودکشی کی ترغیب اور جہیز موت (شریک مصنفہ)، 1993ء اور گرین انڈیا-کلین انڈیا، سوپنا ادیاچی-سندر جگاچی (موسمیاتی تبدیلی پر مراٹھی میں ایک حوالہ کتاب)، 2011ء لکھی ہی۔ان کے والد، آنجہانی وجے راؤ موہتے ایک تجربہ کار وکیل تھے اور ان کی والدہ جے شری موہتے قانون میں پارٹ ٹائم لیکچرر کے طور پر ریٹائر ہوئیں۔ وہ مارچ 1997ء-1998ء کی مدت کے لیے پونے کی میئر منتخب ہوئیں۔ اس عرصے میں وہ آل انڈیا کونسل آف میئرز کی وائس چیئرپرسن تھیں اور وہ مہاراشٹر اسٹیٹ میئر، صدر اور کونسلرز آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بھی تھیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

وندنا چوان کی پیدائش پونے میں ہوئی تھی، جہاں انھوں نے اپنا ابتدائی بچپن گزارا۔ ان کے والد، آنجہانی وجے راؤ موہتے ایک تجربہ کار وکیل تھے اور ان کی والدہ جے شری موہتے قانون میں پارٹ ٹائم لیکچرر کے طور پر ریٹائر ہوئیں۔ ان کی شادی معروف وکیل ہیمنت چوان سے ہوئی ہے۔ ان کی بہن ونیتا کامٹے کی شادی 26/11 ممبئی حملے میں مرنے والے آنجہانی اشوک کامٹے سے ہوئی تھی۔

سیاست

[ترمیم]

وہ مارچ 1997ء-1998ء کی مدت کے لیے پونے کی میئر منتخب ہوئیں۔ اس عرصے میں وہ آل انڈیا کونسل آف میئرز کی وائس چیئرپرسن تھیں اور وہ مہاراشٹر اسٹیٹ میئر، صدر اور کونسلرز آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بھی تھیں۔ [1] میئر کے طور پر، انھوں نے اپنی پارٹی کے اندر اور باہر سے مزاحمت کے درمیان، بایو ڈائیورسٹی پارک (بی ڈی پی) کے تصور کو کنارے والے دیہاتوں کے ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا۔ سریش کلماڈی جنھوں نے ابتدا میں ان کی رہنمائی کی اور انھیں سیاست میں جگہ دیی، چوہان نے این سی پی میں جانے کو ترجیح دی۔

تصانیف

[ترمیم]

ظلم کا قانون، خودکشی کی ترغیب اور جہیز موت (شریک مصنفہ)، 1993ء۔

گرین انڈیا-کلین انڈیا، سوپنا ادیاچی-سندر جگاچی (موسمیاتی تبدیلی پر مراٹھی میں ایک حوالہ کتاب)، 2011ء [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Ex Mayor of Pune Advocate MRS. Vandana H. Chavan Profile in Pune City"۔ 06 نومبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2022 
  2. https://archive.india.gov.in/govt/rajyasabhampbiodata.php?mpcode=2210[مردہ ربط]