ٹرانسفارمر
اس مضمون یا قطعے کو مبدّل میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
ٹرانسفارمر (بدلنے والا) (TRANSFORMER) ایسا آلہ ہے جو آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی وولٹیج کو کم یا زیادہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسے مشہور سائنس دان مائیکل فیراڈے نے ایجاد کیا تھا۔ ٹرانسفارمر ڈی سی (ڈائریکٹ کرنٹ) پر کام نہیں کرتے یعنی بیٹری کی وولٹیج کو کم یا زیادہ نہیں کر سکتے۔
ٹرانسفارمر کیسے کام کرتا ہے
[ترمیم]ٹرانسفارمر میں دو کوائلز ہوتی ہیں۔ ایک سیکنڈری کوائل اور دوسرے پرائمری کوائل کہلاتی ہے۔ عام طور پر یہ دونوں کوائل لوہے کی core پر لپٹی ہوتی ہیں جو حاجز (انسولیٹڈ) پتریوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ دونوں کوائلز میں تار کے چکروں (ٹرنز) کی تعداد ان میں موجود وولٹیج کے متناسب ہوتی ہے۔ جب ایک کوائل میں کرنٹ گزرتا ہے تو میگنیٹک انڈکشن کے ذریعے دوسری کوائل میں بھی کرنٹ گزرنے لگتا ہے۔ آوٹ پُٹ وولٹیج کو ٹرنز کی تعداد کم یا زیادہ کر کے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ہیوی ڈیوٹی ٹرانسفارمر
[ترمیم]ہیوی ڈیوٹی اور ہائی وولٹیج ٹرانسفارمرز جو گرڈ اسٹیشن پر نصب کیے جاتے ہیں انتہائی گرم ہو جاتے ہیں۔ انھیں ٹھنڈا کرنے کے لیے ٹرانسفارمر آئل استعمال کیا جاتا ہے۔