کوپرولو خاندان
کوپرولو خاندان ( ترکی زبان: Köprülü ailesi ) سلطنت عثمانیہ میں البانوی نژاد شریف اور اعلیٰ خاندان تھا۔ [1] [2] اس خاندان نے چھ وزرائے اعظم (بشمول قرہ مصطفی پاشا ، جو سوتیلے بیٹے تھے) مہیا کیے ، متعدد دیگر اعلیٰ عہدے داران بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔سلطنت عثمانیہ میں ان کے دورِ وزارتِ عظمیٰ کو کوپرولو دور کہا جاتا ہے۔
اس خاندان کا ایک اور قابل ذکر فرد کوپرولو عبدالله پاشا (1684–1735) تھا جوعثمانی فارسی جنگوں میں سالار تھا ،اس نے سلطنت کے متعدد صوبوں میں والی کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔ اس خاندان کی موجودہ نسل میں ترکی ادب کے ممتاز مورخ محمد فواد کوپرولو شامل ہیں۔ اس خاندان کے افراد ترکی ، مغرب اور امریکہ میں رہ رہے ہیں ۔
کوپرولو وزرائے اعظم
[ترمیم]سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کے دوران ، کوپرولو وزرائے اعظم کی وجہ شہرت، ریاست کو متحرک رکھنا تھی جو آہستہ آہستہ زوال و جمود کی علامات ظاہر کرنے لگی ۔ ابتدائی وزراء نے خاص طور پر فوجی مہموں پر توجہ دی جس نے سلطنت کی طاقت کو بڑھایا۔ تاہم ، قرہ مصطفی پاشا کی شروع کردہ ویانا کی تباہ کن جنگ (معاہدہ کارلوفچہ بھی دیکھیں) نے اس خاندان کے زوال پر مہر ثبت کردی۔
نام | زندگی | مدت وزارتِ عظمیٰ | سلطان |
---|---|---|---|
کوپرولو محمد پاشا | 1583–1661 | 1656–1661 | محمدرابع |
کوپرولو زاده فضل احمد پاشا | 1635–1676 | 1661–1676 | محمد رابع |
قرۃ مصطفی پاشا 1 | 1634–1683 | 1676–1683 | محمدرابع |
اباظہ سياوش پاشا ثانی 2 | وفات 1688 | 1687–1688 | سلیمان ثانی |
کوپرولو زادہ فضل مصطفی پاشا | 1637–1691 | 1689–1691 | سلیمان ثانی احمد ثانی |
عمجہ زادہ کوپرولو حسین پاشا | 1644–1702 | 1697–1702 | مصطفی ثانی |
کوپرولو زادہ نعمان پاشا | 1670–1719 | 1710–1711 | احمد ثالث |
1 قرۃ مصطفی پاشا کی پرورش کوپرولو خاندان نے کی اور وہ کوپرولو فضل احمد پاشا کے بہنوئی تھے۔
2 اباظہ سیاوش پاشا ،محمدکوپرولو پاشا کا خادم تھا۔ ان کی بیٹی سے شادی کر کے سیاوش طاقتور کوپرولو خاندان کا داماد بن گیا۔
-
مقبرہ کوپرولو
-
کوپرولو مسجد
-
کوپرولو کمپلیکس کا صحن
- ↑ Stephen Schwartz, The other Islam: Sufism and the road to global harmony Doubleday 2008 آئی ایس بی این 978-0-385-51819-2 page 100.
- ↑ Ivo Banac, The national question in Yugoslavia: origins, history, politics, آئی ایس بی این 0-8014-1675-2, آئی ایس بی این 0-8014-9493-1 Cornell University 1988 page 292.