کیرلا میں مسیحیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملیاٹور سیرو ملبار کاتھولک گرجاگھر کا اندرونی منظر

مسیحیت کیرلا کا تیسرا بڑا مذہب ہے اور بھارتی مردم شماری کے مطابق اس مذہب کے ماننے والے کیرلا کی آبادی کا 18 فیصد ہیں۔[1] اقلیت ہونے کے باوجود کیرلا کی مسیحی آبادی بھارت کی مجموعی مسیحی آبادی کے مقابلے میں بہت بڑی ہے۔ بھارتی مسیحی آبادی کا اغلب حصہ کیرلا میں سکونت پزیر ہے۔[2][3]

تاریخ[ترمیم]

نرنم سینٹ میریز گرجاگھر

مسیحیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کیرلا میں مسیحیت کا پیغام سب سے پہلے رسول توما کے ذریعے پہنچا۔ ان کے مطابق سنۂ عام 52 میں انھوں نے کیرلا میں بہت سے گرجاگھر تعمیر کروائے۔[4] اس کے بعد بہت سے مسیحی مبلغین کیرلا میں پہنچ کر مسیحیت کی تبلیغ کرنے لگے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں نے مسیحی مذہب اختیار کیا۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک سے مسیحی یہاں آکے سکونت پزیر ہوئے۔ کیرلا میں زمانۂ اول کے ان مسیحیوں کو نصرانی یا سریانی مسیحی یا مار توما مسیحی کے ناموں سے پکارتے ہیں۔ کیرلا کی یہ مسیحی قوم سریانی ثقافتی ورثہ کے حامل تھی اور مشرقی سریانی زبان جانتی تھی۔ سنہ 1498ء میں واسکوڈےگاما کی آمد تک انھوں نے یکجہتی کے ساتھ زندگی گزاری۔ جب پرتگیزیوں نے اپنی لاطینی زبان اور عبادات کے لیے انھیں مجبور کیا گیا تو وہ اس کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ اس طرح ان کے دو مسالک بننے لگے۔ 1503ء میں بھارت کا پہلی لاطینی کاتھولک گرجاگھر تعمیر کروایا۔

مسیحیت میں تجدید کا سلسلہ شروع ہوا تو کیتھولک سے جدا ہوکر ایک نیا مسلک پروٹسٹنٹ کی تشکیل ہوئی۔ پروٹسٹنٹ مبلغین نے کیرلا پہنچ کر پروٹسٹنٹ عقیدے کی تبلیغ شروع کی۔ کیرالا کی ثقافتی اور سماجی ترقی کے پیشِ نظر مبلغین کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ ان کے ذریعے قائم کردہ درسگاہیں اور ہسپتال آج بھی کیرلا میں موجود ہیں۔ کیرلا کے سماج میں پرانے زمانے میں چھوت اچھوت کا رواج رہا۔ اس مصیبت سے بچنے کے لیے اس وقت بہت سے لوگوں نے مسیحی مذہب اختیار کیا۔

مسیحی زیارت گاہیں[ترمیم]

  • مارتوما پونٹیفیکل شرائن۔ کوڈونگلور، ترشور
  • سینٹ میریز کتھیڈرل - کولم کے کنڈرا میں واقع ہے۔
  • آور لیڈی آف ڈالرز باسلیکا، ترشور
  • سینٹ اینتھونی فارین چرچ، اولور، ترشور
  • باسلیکا آف سینٹ جارج، انگمالی، ایرناکولم
  • سینٹ میریز فارین چرچ، کوراٹی، ترشور
  • سینٹ جوزف پیرش شرائن، پاراویٹی
  • سینٹ پیٹر اینڈ سینٹ پالز چرچ، پروملا، پتانم تٹا
  • پوٹا آشرم، پوٹا، ترشور
  • سینٹ میریز چرچ نرنم، پتانم تٹا
  • سینٹ جارجز سیرو ملبار کتھولک فارین چرچ، ایراٹوپیٹا، کوٹائم

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Census of India"۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2009 
  2. "Christianity in India"۔ Members.tripod.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2013 
  3. Compiled by Robert Eric Frykenberg (2005-07-01)۔ "Timeline"۔ Ctlibrary.com۔ 18 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2013 
  4. The Encyclopedia of Christianity, Volume 5 by Erwin Fahlbusch [de]. Wm. B. Eerdmans Publishing - 2008. p. 285. آئی ایس بی این 978-0-8028-2417-2.

مزید پڑھیے[ترمیم]