بیچلر آف بزنس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیچلر آف بزنس (مختصرًا بی بی یو ایس، بی بس، بی بی یو ایس (میجر)) ایک تین سالہ کاروبار کے شعبے تعلق رکھنے والی بیچلر کی ڈگری ہے جسے کچھ روایتی اور کچھ جدید طرز کی یونی ورسٹیاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں فراہم کرتی ہیں۔ [حوالہ درکار] یہ کورس اپنے بنیادی ڈھانچے اور نوعیت کے اعتبار سے بیچلر آف کامرس (بی کام) کے مماثل ہے۔

آسٹریلیا میں یہ روایتی طور پر سابقہ غیر جامعاتی سوم درجے کے ادارہ جات کی جانب سے دی جاتی تھی جن میں ٹیکنالوجی کے ادارہ جات جیسے کہ کوینس لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سڈنی۔ کچھ سابقہ ٹیکنالوجیز کے ادارہ جات اور کالج جیسے کہ بلاراٹ کالج آف ایڈوانسڈ ایجوکیشن (یونیورسٹی آف بلاراٹ)، سوین بورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (سوین بورن یونیورسٹی)، ساؤتھ آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا) اور ویسٹرن آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کرٹین یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی) نے ان کے بیچلر آف بزنس پروگرام کا بازتسمیہ بیچلر آف بزنس کر دیا ہے جب انھیں یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]