آگسٹو پنوشے
پیش نظر مضمون منتخب بنائے جانے کے لیے امیدوار ہے۔ منتخب مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں چناں چہ نامزد کردہ مضمون کا ہر لحاظ سے منتخب مضمون کے معیار پر پورا اُترنا ضروری ہے۔ براہ کرم اس مضمون کو نامزد کریں۔ نیز میں جائیں اور فہرست کے اوپر{{ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/آگسٹو پنوشے}} کو درج کر دیں۔ |
جنرل آگسٹو پنوشے (پیدائش: 25 نومبر 1915ء۔ وفات: 10 دسمبر 2006ء) جنوبی امریکا کے ملک چلی کے جرنیل اور صدر تھے۔ انھوں نے 1973ء میں منتخب رہنما سلواڈور آلندے کی مارکسسٹ حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی۔ اس فوجی بغاوت کے خلاف جدوجہد اور اس کے رد عمل میں ہونے والے سرکاری جبرو استبداد نے دنیا کو ہلا کر رکھا دیا۔ وہ 1974ء سے 1990ء تک چلی کے صدر رہے۔
جنرل پنوشے کے دور اقتدار میں ان پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ کئی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظمیوں کے کوششوں کے باوجود جنرل پنوشے پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکا۔ جنرل پنوشے پر الزام ہے کہ ان کے دور میں تین ہزار سیاسی مخالف لاپتہ ہو گئے اور ان کا کبھی بھی سراغ نہ مل سکا۔ آخری عمر میں کافی حد تک بیمار رہے۔ اس کے علاوہ انھیں نظر بندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دل کے دورے سے ان کا انتقال ہوا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]آگسٹو پنوشے 1915ء میں پیدا ہوئے اور اپنے چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ انھوں نے فوجی تربیت حاصل کرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔
1973ء میں وہ چیف آف سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی سال انھیں ترقی دے جنرل اور کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔
1973ء کی فوجی بغاوت
[ترمیم]جب پنوشے کمانڈر ان چیف بنے اس وقت چلی کے مارکسس رہمنا سلواڈور آلندے کو منتخب ہوئے ابھی تین سال کا عرصہ ہوا تھا۔ سیاسی کشمکش، افراط زر اور اقتصادی بدحالی کی وجہ سے جون میں ان کی حکومت کے خلاف ایک ناکام فوجی بغاوت ہوئی۔
دو ماہ بعد آلندے نے جنرل پنوشے پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں فوج کا کمانڈر ان چیف یا سپہ سلار اعلی مقرر کیا۔ صرف چند ماہ بعد ستمبر میں جنرل پنوشے نے آلندے کو اقتدار سے علاحدہ ہونے یا فوجی بغاوت کا سامنا کرنے کی دھمکی دی۔
آلندے کے محل پر فوج کشی کے وقت انھیں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی بیوہ کے مطابق انھیں بغاوت کرنے والوں نے قتل کیا جبکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ انھوں نے خودکشی کر لی تھی۔
دو دن بعد جنرل پنوشے کو صدر نامزد کر دیا گیا۔ شہری حقوق معطل کر دیے گئے اور مارکسسٹ جماعت پر پابندی لگادی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مزدور تنظیموں کے اختیارات کو کم کر دیا گیا اور ملک میں سنسر شپ نافذ کر دی گئی۔ اس صورت حال میں بہت سے دانشور ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
اس بات کا انکشاف بعد میں ہوا کہ سیلواڈور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کروڑوں ڈالر مہیا کیے تھے تاہم جنرل پنوشے کے انتقال پر امریکی حکومت نے ان کے دور میں ہونے والے مظالم پر چلی کے عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
دور حکومت
[ترمیم]1974ء میں جنرل پنوشے نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا اور 1978ء میں قوم سے مشورے کے نام پر ہونے والے ریفرنڈم میں انھیں 75 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
1980ء میں نئے آئین کو منظور کیا گیا اور جنرل پنوشے 8 سال کے لیے دوبارہ صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
1980ء میں پنوشے کی سیاسی مشکلات بڑھ گئیں۔ پنوشے کے اقتصادی اصلاحات سے افراط زر کم ہوا جس سے معاشرے کے کچھ حصوں کو فائدہ ہوا۔
1981ء میں بے روز گاری اتنی بڑھ گئی اور معاشی کساد بازاری کی وجہ سے ملک میں بے امنی پھیل گئی۔
1982ء کی جنگ فاک لینڈ میں چلی نے ارجنٹائن کے خلاف برطانیہ کی خفیہ طور پر مدد کی اور اسی کے عوض مارگریٹ تھیچر نے چلی پر ہتھیاروں کی فروحت پر پابندی اٹھالی۔
جنرل پنوشے نے کچھ برسوں میں عالمی طور پر اپنے لیے جگہ بنالی اور انھوں نے کچھ جمہوری رعایات دے دیں۔ لیکن 1988 میں عوام کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا تو 54 فیصہ اکثریت نے پنوشے کی حکومت کے خلاف رائے دی۔
انھوں نے بڑے لیت و لعل کے بعد انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو گئے لیکن پھر بھی انھوں نے فوری طور پر اقتدار سے علاحدہ ہونے سے انکار کر دیا اور دو سال بعد صدر کے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔
اس کے باوجود انھوں نے فوج کے سپہ سالار کا عہدہ مزید 7 سال تک چھوڑنے سے انکار کر دیا اور ملک کی نو منتخب پارلیمنٹ میں تاحیات سینیٹر بن گئے۔
گرفتاری
[ترمیم]آگسٹو پنوشے کا خیال تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد پرسکون زندگی گزار سکیں گے۔ وہ برطانیہ اکثر جاتے رہتے تھے جہاں ان کے بہت سے دوست تھے۔ 1988ء میں وہ برطانیہ ہی میں علاج کے دوران گرفتار کرلئے گئے۔
اسپین کی ایک عدالت نے انھیں انسانی حقوق کی پامالی کے الزام میں اسپین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ برطانیہ اور اسپین میں یہ قانونی رسا کشی بہت دنوں تک چلتی رہی اور برطانوی حکومت نے انھیں نظر بند کر دیا۔
مارگریٹ تھیچر اور کچھ پرانے دوستوں نے نظر بندی کے دوران ان کا خیال رکھا۔ ان کے مخالفیں کو اس وقت بہت غصہ آیا جب برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کہا کہ پنوشے کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے اور برطانوی حکومت نے انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
وطن واپسی
[ترمیم]مارچ 2000ء میں وہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے چلی واپس چلے گئے جہاں فوج اور ان کے حامیوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
کچھ ہفتوں بعد سانتیاگو میں ایک عدالت نے ان پر مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی۔ مارچ 2005ء میں ایک اعلی عدالت نے ذیلی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنوشے پر آپریشن کونڈور کے دوران سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے الزام میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔
وفات
[ترمیم]دسمبر 2006ء میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا اور بالآخر 10 دسمبر 2006ء کو وہ چل بسے۔ بوقت انتقال ان کی عمر 91 برس تھی۔
مرتے دم تک ان پر سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے علاوہ کی کروڑ ڈالرز کے گھپلے کا الزام لگتا رہا۔ بعد میں آنے والی چلّی کی حکومت کے مطابق پنوشے کی لوٹ کھسوٹ میں برطانیہ کے مَصرِف ان کے مددگار رہے۔[1]
- ↑ انڈپنڈنٹ، 23 اگست 2009ء، "Pinochet's lost millions: the UK connection "
ویکی ذخائر پر آگسٹو پنوشے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1915ء کی پیدائشیں
- 2006ء کی وفیات
- اقدام قتل سے زندہ بچ جانے والے
- بیسویں صدی کے مجرمین
- چلی
- چلی کی شخصیات
- چلی کے رومن کیتھولک
- چلی کے سربراہان ریاست
- چلی کے صدور
- چلی مسیحی
- چلی میں تدفین
- سرد جنگ کی شخصیات
- سرد جنگ کے رہنما
- سیاسی بدعنوانی
- ضد-میسنری
- قائدین جو بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے
- کتاب پسند شخصیات
- والپارائسو کی شخصیات
- وفیات بسبب دورہ قلب
- اکیسویں صدی کے مجرمین
- چلی فری میسن
- مارکسیت کے ناقدین
- سابقہ مارکسی
- چلی کے صدارتی امیدوار
- چلی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- چلی کے قیدی اور زیر حراست افراد