احمد سعید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احمد سعید
معلومات شخصیت
پیدائش 21 نومبر 1942ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جنوری 2021ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تحریک پاکستان ،  تاریخ پاکستان ،  تحریک آزادی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اسلامیہ کالج لاہور ،  گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

پروفیسر احمد سعید (وفات: 21 نومبر 1942ء - 13 جنوری 2021ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق، مورخ، معلم اور مصنف تھے۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، مولانا ظفر علی خان اور زمیندار اخبار ان کے خاص موضوعات ہیں۔ وہ تاریخِ تحریک پاکستان پر سند مانے جاتے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

احمد سعید 21 نومبر 1942ء کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں میں پیدا ہوئے۔ چشتیہ ہائی اسکول لاہور سے 1958ء میں میٹرک، اسلامیہ کالج لاہور سے 1960ء میں ایف اے، گورنمنٹ کالج لاہور سے 1962ء میں بی اے کیا۔ پھر پنجاب یونیورسٹی تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں اور گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے۔ یہاں 1967ء سے 1988ء تک شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1989ء سے 1993ء تک اسلامیہ کالج لاہور میں شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1994ء میں ایم اے او کالج میں واپس آ گئے اور اسی ادارے میں 2002ء میں بطور پروفیسر و صدر شعبہ تاریخ سبکدوش ہوئے۔ انھیں صدارتی تمغا حسن کاردگی بھی دیا گیا۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم، مولانا ظفر علی خان اور ان کا اخبار زمیندار ان کے خاص موضوعات ہیں جس پر اب تک دو درجن کتب تحریر کر چکے ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

اردو[ترمیم]

  • مسلمانانِ پنجاب کی سماجی اور فلاحی انجمنیں
  • مولانا اشرف علی تھانوی اور تحریک آزادی
  • بزمِ اشرف کے چراغ
  • قائد اعظم اور مسلم پریس
  • اقبال اور قائد اعظم
  • تاریخ اسلامیہ کالج لاہور
  • انجمنِ اسلامیہ امرتسر
  • اشاریہ قائد اعظم
  • حیات قائد اعظم چند نئے پہلو
  • نگارشاتِ حمید نظامی
  • نوائے وقت اور تحریکِ آزادی
  • دو قومی نظریہ: منہ بولتے حقائق
  • نگارشاتِ ظفر علی خان
  • اگر پاکستان نہ بنتا
  • روزنامہ زمیندار مقالہ ہائے افتتاحیہ و شذرات (6 جلدیں)
  • حصولِ پاکستان
  • گفتارِ قائد اعظم
  • لاہور ایک شہر بے مثال

انگریزی[ترمیم]

  • The Eastern Times on Quaid-i-Azam
  • Writings of Quaid-i-Azam
  • Visitors of Quaid-i-Azam
  • Muslim India A biographical dictionary
  • Quaid-i-Azam Mohammed Ali Jinnah_ A bunch of rare letters

وفات[ترمیم]

پروفیسر احمد سعید 13 جنوری 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 47
  2. نامور مورخ پروفیسر احمد سعید انتقال کر گئے، روزنامہ پاکستان، 14 جنوری 2021ء