اسکن ایفکٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کا یہ رجحان ہوتا ہے کہ وہ کسی تار کے مرکز (core) کی بجائے تار کی سطح کے نزدیک سے گزرتا ہے۔ اس برتاو کو اسکن ایفکٹ (skin effect)کہتے ہیں۔ آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کی فریکوئنسی جتنی زیادہ ہو گی اسکن ایفکٹ (skin effect)اتنا ہی زیادہ ہو گا۔
اگر ایک ہی دھات کی بنی ہوئی ایک سلاخ اور اسی کے ہم وزن اور برابر لمبائی کی ایک نلکی لی جائے تو سلاخ اور نلکی دونوں میں مادے کی مقدار برابر ہو گی اور انکے مادے کا cross section area بھی برابر ہو گا۔( نلکی کا قطر اگرچہ سلاخ کے قطر سے زیادہ ہو گا) ڈائیرکٹ کرنٹ DC کے معاملے میں سلاخ اور نلکی دونوں کی مزاحمت resistance برابر ہو گی اور دونوں سے برابر کرنٹ گزرے گا۔ مگر آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) سلاخ کی بنسبت نلکی میں سے زیادہ گزرے گا کیونکہ نلکی کا سطحی رقبہ (surface area) سلاخ سے زیادہ ہے۔

اسکن ایفکٹ کا سبب AC کی وجہ سے بننے والے eddy current ہوتے ہیں


مختلف فریکوئنسیوں پر تانبے کی skin depth مندرجہ ذیل ہے

فریکوئنسی skin depth
60 Hz 8.47 mm
10 kHz 0.66 mm
100 kHz 0.21 mm
1 MHz 66 µm
10 MHz 21 µm

اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے ریڈار radar اور مائکرو ویو microwave کے wave guide کھوکھلے بنائے جاتے ہیں۔
اسی طرح بجلی گھروں میں پاور منتقل کرنے کے لیئے busbar کا نصف قطر 12 ملی میٹر سے زیادہ نہیں رکھا جاتا۔ اور ایک بہت موٹے busbar کی جگہ 12 ملی میٹر کے کئی busbar نصب کیئے جاتے ہیں۔
Litz wire بھی اسی اصول پر بنائے جاتے ہیں جو ریڈیو کے کوائل coil بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

کچھ دھاتوں کیSkin depth

مزید دیکھیئے[ترمیم]