الحجامہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

الحجامہ (انگریزی: cupping) نشتر لگانا۔ یہ ایک علاج ہے جو سنت بھی ہے۔ الحجامہ یعنی بعض امراض میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اس کو سینگیاں کھچوانا بھی کہتے ہیں۔


فہرست

[ترمیم] طریقہ کار

اس کا طریقہ یہ ہے کہ مقام مطلوب پر کسی نشتر سے خفیف نشتر لگا کر کپ یعنی سینگی لگا کر کھینچا جاتاہے


[ترمیم] سنت رسول

پچھنا لگانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خود پچھنے لگوائے اور دوسروں کو ترغیب دی ۔ امام بخاری ؒ نے اپنی صحیح میں حجامہ پر پانچ ابواب لائے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب معراج پر تشریف لے گئے تو ملائکہ نے ان سے عرض کی کہ اپنی امت سے کہیں کہ وہ پچھنے لگوائیں۔


حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ إِلَّا قَالُوا يَا مُحَمَّدُ مُرْ أُمَّتَکَ بِالْحِجَامَةِ
ترجمہ:حبارہ بن مغلس، کثیر بن سلیم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں جس جماعت کے پاس سے بھی میں گزرا اس نے یہی کہا اے محمد! اپنی امت کو پچھنے لگانے کا حکم فرمائیے [1]۔


حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْعَبْدُ الْحَجَّامُ يَذْهَبُ بِالدَّمِ وَيُخِفُّ الصُّلْبَ وَيَجْلُو الْبَصَرَ
ترجمہ: ابوبشربکر بن خلف، عبدالاعلی، عباد بن منصور، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا ہے وہ بندہ جو پچھنے لگاتا ہے۔ خون نکال دیتا ہے۔ کمر ہلکی کر دیتا ہے اور بینائی کو جلاء بخشتا ہے۔ [2]

[ترمیم] استعمال

پچھنا ایک قدیم علاج ہے جو کہ بہت مفید ہے ۔یہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں مفید ہے۔ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ یہ عرب ممالک کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیاء کے ملکوں میں بھی رائج ہے۔ امریکہ اور یورپ کے یونیورسٹیوں میں ان طلباء کو جو آلٹرنیٹیو میڈیسن پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔

[ترمیم] فوائد

  • خون صاف کرتا ہے ، حرام مغز کو فعال بناتا ہے اور شریانوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔
  • پٹھوں کے اکڑاؤ کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔
  • دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لئے مفید ہے۔
  • سر درد ، سراور چہروں کے پھوڑوں ، درد شقیقہ اور دانتوں کے درد کو آرام دیتا ہے۔
  • آنکھوں کی بیماریوں میں مفید ہے ۔
  • رحم کی بیماریوں اور ماہواری کے بند ہوجانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لئے مفید ہے ۔
  • گھٹیا اور عرق النساء نقرس کے دردوں میں مفید ہے۔
  • فشار خون میں آرام پہنچاتا ہے۔
  • کندھوں، سینہ اور پیٹھ کے درد میں مفید ہے ۔
  • کاہلی ، سستی اور زیادہ نیند آنے کی بیماریوں میں مفید ہے ۔
  • ناسور ، دنبل ، مہاسوں اور خارش میں مفید ہے ۔
  • دل کے غلاف اور ورمِ گرہ میں مفید ہے ۔
  • زہر خورانی میں مفید ہے ۔
  • مواد بھرے زخموں کے لئے مفید ہے ۔
  • الرجی میں مفید ہے ۔
  • جسم کے کسی حصہ میں درد ہو تو اس جگہ پچھنا لگانے سے فائدہ ہوگا۔

صحت یاب لوگ بھی حجامہ کرا سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہ سنت ہے اور اس میں بیماریوں سے روک ہے۔


[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ سنن ابن ماجہ :جلد سوم، باب طب:حدیث نمبر 360
  2. ^ سنن ابن ماجہ:جلد سوم، طب کا بیان:حدیث نمبر 359
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں