بنگلہ دیش پریمیئرلیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ
ممالکبنگلہ دیش
منتطمبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
فارمیٹٹی ٹوئینٹی
پہلی بار2012
تازہ ترین2022
فارمیٹراؤنڈ روبن اور پلے آف
ٹیموں کی تعداد7
موجودہ فاتحکومیلا وکٹورینز (3 مرتبہ)
زیادہ کامیابکومیلا وکٹورینز (3 مرتبہ)
ڈھاکہ ڈومینیٹرز (3 مرتبہ)
زیادہ رنتمیم اقبال (2628)
زیادہ ووکٹیںشکیب الحسن (122)
ٹی ویبراڈکاسٹرز کی فہرست
2023
ویب سائٹbplt20.com.bd
سیزن

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) (بنگالی: বাংলাদেশ প্রিমিয়ার লীগ)‏ سات فرنچائزز پر مشتمل ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ لیگ ہے۔ بی پی ایل بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین پیشہ ورانہ کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کی 16ویں سب سے زیادہ شرکت ہونے والی پریمیئر لیگ ہے۔ موسم سرما میں ہونے والی اس لیگ میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دو بار دوسری ٹیم کا سامنا کرتی ہے۔ باقاعدہ سیزن کے اختتام کے بعد چوٹی کی چار ٹیمیں پلے آف (ایک واحد ایلیمینیشن گیم، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2) کھیلتی ہیں اور دونوں کوالیفائرز کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2011 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی پیشرو تنظیم، نیشنل کرکٹ لیگ ٹوئنٹی20 کی معطلی کے بعد تشکیل دی تھی۔ پہلا سیزن فروری 2012 میں منعقد ہوا اور مقابلے ڈھاکہ اور چٹا گانگ میں منعقد ہوئے۔ بی پی ایل کی سربراہی اس کی گورننگ کونسل کے چیئرمین کرتے ہیں۔

بی پی ایل کا 2020 کا ایڈیشن فرنچائزز کی شمولیت کے بغیر منعقد ہونا تھا جس کا انتظام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے کرنا تھا۔ یہ فیصلہ بی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔ لیکن بی سی بی مختلف ٹیم مالکان کی جانب سے کیے گئے مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔[1] اکتوبر 2020 میں بی سی بی نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے 2020 میں دوسرا ٹورنامنٹ نہیں ہوگا۔[2]

کومیلا وکٹورینز دفاعی چیمپئن ہے جو اپنا تیسرا ٹائٹل جیت کر ڈھاکہ کی فرنچائزز کے ساتھ مشترکہ کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔

لیگ کی تنظیم[ترمیم]

کارپوریٹ سطح پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اپنے آپ کو ایک ایسوسی ایشن سمجھتی ہے جو اس کی ممبر ٹیموں سے بنی ہے اور جو اس کی مالی معاونت کرتی ہیں۔ ٹیلی ویژن کے حقوق، لائسنسنگ کے معاہدوں، کفالت، ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور شریک فرنچائزز کے درمیان کمائی اور بانٹی جاتی ہے۔ لیگ کو گورننگ کونسل (GC) کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ بنیادی تنظیم کے طور پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کونسل کے اراکین کا تقرر کرتا ہے۔

2018–19 سیزن کے مطابق لیگ سات فرنچائزز پر مشتمل ہے۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن مرحلے میں ہر دوسری ٹیم سے دو بار کھیلتی ہے جس میں چوٹی کی 4 ٹیمیں پلے آف مقابلوں کی جانب بڑھتی ہیں۔ یہ ایک چیمپئن شپ مقابلے کی طرف لے جاتے ہیں جس میں لیگ چیمپئن کا فیصلہ ہوتا ہے۔

میمن سنگھ ڈویژن ملک کی واحد ڈویژن ہے جس کی لیگ میں کوئی نمائندہ فرنچائز نہیں ہے جب کہ مجوزہ میگھنا ڈویژن کی نمائندگی کومیلا وکٹورینز کرتی ہے۔

موجودہ ٹیمیں[ترمیم]

ناکارہ ٹیمیں[ترمیم]

ڈرافٹ سسٹم[ترمیم]

بی پی ایل کھلاڑیوں کو ٹیموں میں تفویض کرنے کے لیے ایک ڈرافٹ سسٹم چلاتا ہے۔ فرنچائزز سالانہ ڈرافٹ کے دوران نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ ٹیمیں کھلاڑیوں کو ایک سال سے دوسرے سال تک برقرار رکھنے کا انتخاب بھی کرسکتی ہیں اور کھلاڑیوں کو ڈرافٹ سے باہر بھی سائن کرکے اسکواڈ کا حصہ بنا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تنظیموں کے درمیان کھلاڑیوں کی تجارت بھی کی جا سکتی ہے۔ 2015 سے اماگو اسپورٹس مینجمنٹ، جو پلیئرز ڈرافٹ ایونٹ کا ہر سال انعقاد کر رہا ہے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آفیشل پلیئرز مینجمنٹ پارٹنر بھی ہے۔[3][4]

ٹورنامنٹ سیزنز اور نتائج[ترمیم]

نتائج[5]
سیزن فائنل کا مقام فائنل ٹیمیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی
فاتح نتیجہ رنر اپ
2012 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز
144/2 (15.4 اوور)
ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز 8 وکٹوں سے جیت گئی
اسکور کارڈ
باریشال برنرز
140/7 (20 اوور)
6 شکیب الحسن
(کھلنا رائل بنگالز)
2013 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز
172/9 (20 اوور)
ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز 43 رنز سے جیت گئی
اسکور کارڈ
چٹاگانگ کنگز
129 (16.5 اوور)
7 شکیب الحسن
(گلیڈی ایٹرز)
2015 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور کومیلا وکٹورینز
157/7 (20 اوور)
کومیلا وکٹورینز 3 وکٹوں سے جیت گئی
اسکور کارڈ
باریشال بلز
156/4 (20 اوور)
6 اشعر زیدی
(کومیلا وکٹورینز)
2016 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور ڈھاکہ ڈائنامائٹس
159/9 (20 اوور)
ڈھاکہ ڈائنامائٹس 56 رنز سے جیت گئی
اسکور کارڈ
راجشاہی کنگز
103 (17.4 اوور)
7 محمود اللہ ریاض
(کھلنا ٹائٹنز)
2017 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور رنگپور رائیڈرز
206/1 (20 اوور)
رنگپور رائیڈرز 57 رنز سے جیت گئی
اسکور کارڈ
ڈھاکہ ڈائنامائٹس
149/9 (20 اوور)
7 کرس گیل
(رنگپور رائیڈرز)
2018 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور کومیلا وکٹورینز
199/3 (20 اوور)
کومیلا وکٹورینز 17 رنز سے جیت گئی
اسکور کارڈ
ڈھاکہ ڈائنامائٹس
182/9 (20 اوور)
7 شکیب الحسن
(ڈھاکہ ڈائنامائٹس)
2019 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور راجشاہی رائلز
170/4 (20 اوور)
راجشاہی رائلز 21 رنز سے جیت گئی۔
اسکور کارڈ
کھلنا ٹائیگرز
149/8 (20 اوور)
7 آندرے رسل (راجشاہی رائلز)
2022 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور کومیلا وکٹورینز
151/9 (20 اوور)
کومیلا وکٹورینز 1 رن سے جیت گئی۔
اسکور کارڈ
فارچیون باریشال
150/8 (20 اوور)
6 شکیب الحسن
(فارچیون باریشال)
2023 شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور TBD 7 TBD

براڈکاسٹرز[ترمیم]

علاقہ سال چینلز اور لائیو سٹریمنگ
 افغانستان (2023–حاضر) آر ٹی اے اسپورٹس
 بنگلادیش 2023 ناگورک ٹی وی
دراز
 کیریبین کمیونٹی (2023–حاضر) سپورٹس میکس
 بھارت (2023–حاضر) یورو سپورٹس
فین کوڈ
 مالدیپ (2023–حاضر) یورو سپورٹس
 متحدہ عرب امارات (2023–حاضر) سنیبلٹز
 سلطنت عمان
 قطر
 پاکستان 2023 جیو سوپر
پی ٹی وی نیشنل
پی ٹی وی سپورٹس
پی ٹی وی فلکس (OTT)
ٹیپ میڈ (OTT)
 سری لنکا (2023–حاضر) یورو سپورٹس
 ریاستہائے متحدہ (2023–حاضر) ای ایس پی این
باقی دنیا 2023 27thsports.com
ماخذ: بی سی بی[6][7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "BCB set to arrange BPL without the franchises this year"۔ The Daily Star۔ Dhaka۔ 11 September 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2019 
  2. "No Bangladesh Premier League in 2020, confirms BCB chief"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2020 
  3. "BPL 2015 players draft"۔ Imagosports۔ 05 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2019 
  4. "The business of sports"۔ Dhaka Tribune۔ 7 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2019 
  5. "BPL broadcasters in different territories"۔ Bangladesh Cricket Board (via Facebook) (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2023