باب:تمل سنیما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ب:کولی وڈ سے رجوع مکرر)

باب:تمل سنیما
تمل سنیما کے بارے میں

تعارف

تمل سنیما سے مراد تمل زبان کی موشن پکچرز ہیں جو بنیادی طور پر بھارت میں تیار کی گئی ہوں۔ چنائی شہر تمل ناڈو میں واقع تمل فلمی صنعتی مرکز کڈمبکم ہے۔ نقص حوالہ: نادرست <ref> ٹیگ; بے نام حوالہ جات کا مواد ہونا چاہیے عام بول چال میں اسے کولی وڈ کہا جاتا ہے، جو کڈمبکم اور ہالی وڈ کے الفاظ کے اجز اکو ملا کر بنایا گیا ہے۔نقص حوالہ: نادرست <ref> ٹیگ; بے نام حوالہ جات کا مواد ہونا چاہیے [1][2]

منتخب مضمون

میرسل (اردو: برق رفتار) 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور شریک مصنف اٹلی کمار ہیں اور مصنف کے وی وجیندرا پرساد ہیں۔ اس فلم کے ستارے وجے، سامنتھا اکنینی، کاجل اگروال، نتیا مینن اور ایس جے سوریا ہیں۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے سنبھالی۔ یہ فلم دانندال اسٹوڈیو لیمیٹڈ کی پروڈیوس کی گئی 100ویں فلم ہے، جو 18 اکتوبر 2017ء کو جاری کی گئی۔

اس فلم کے تیلگو ورژن کا نام ادی رندی ہے، جو 9 نومبر 2017ء کو جاری کیا گیا۔ اس فلم میں وجے پہلی بار تین کرداروں میں نظر آئے۔ یہ فلم 251₹ کروڑ کماتے ہوئے وجے کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی جبکہ یہ پانچویں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تمل فلم ہے۔ یہ فلم 2018ء کے آخر میں گولڈمائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی میں ڈب کی جائے گی۔ ایچ جی سی انٹرٹینمنٹ اس فلم کو چین میں 6 دسمبر، 2018ء کو جاری کرے گی۔ یہ پہلی تمل فلم ہے جو چین میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

منتخب سوانح حیات

نوین بابو گھنٹا (پیدائش:24 فروری، 1984ء) جو نانی کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی اداکار، معاون ہدایتکار، پروڈیوسر، ٹی وی شخصیت اور ٹی وی پریزینٹر ہیں جو تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے تمل سنیما میں بھی کام کیا ہے۔ آپ نے معاون ہدایتکار کے طور پر سرینی ویتلا اور باپو کے ساتھ کام کیا، اس سے پہلے انہوں نے ایک ریڈیو جوکی کے طور پر ورلڈ اسپیس سیٹیلائٹ میں کام کیا۔

نانی نے اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ رومانوی ہٹ فلم اشتا چھما (2008ء) سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کافی کامیاب فلموں میں کام کیا جیسا کہ رائیڈ (2009ء)، بھیمیلی کبڈی جٹو (2010ء)، الا موڈالائینڈی (2011ء)، پلا زمیندار (2011ء)، ایگا (2012ء)، یےٹو ولیپویندھی ماناسو (2012ء)، یےوڈے سبھرامنیئم (2015ء)، بھلے بھلے مگاڈیوو (2015ء)، کرشنا گڈی ویرا پریما گادھا (2016ء)، جینٹل مین (2016ء)، نینو لوکل (2017ء)، ننو کوری (2017ء) اور ایم سی اے (2018ء) وغیرہ۔

نمایاں مواد


ساتھی باب


  1. https://www.forbes.com/sites/bensimpfendorfer/2015/03/15/china-bollywood-india-future/#6d6c83032583
  2. https://www.thestar.com/entertainment/movies/2013/01/03/tamil_films_give_bollywood_a_run_for_its_money.html