جارج کارلن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جارج کارلن

جارج کارلن کی وجۂ شہرت ان کا امریکی اسٹینڈ آپ کامیڈین ہونا ہے۔


تاریخ پیداءش: بارہ مئ، 1937 ء

تاریخ وفات: بائیس جون، 2008 ء


جارج کارلن1970 کے عشرے تک کارل حکومت مخالف شخصیت کے طور پر شہرت حاصل کرچکے تھے۔ وہ اپنے اسٹیج پروگراموں میں قابل اعتراض زبان استعمال کرتے تھے۔جارج کارلن گرامی ایوارڈ یافتہ فن کار تھے جو اپنی اشتعال انگیز گفتگو ، غیر متعلقہ سماجی تبصروں اور روزمرہ زندگی کے واقعات پر ناشائستہ تکلم کی بنا پر شہرت رکھتے تھے۔


جارج کارلن1970 کے عشرے تک کارل حکومت مخالف شخصیت کے طور پر شہرت حاصل کرچکے تھے۔ وہ اپنے اسٹیج پروگراموں میں قابل اعتراض زبان استعمال کرتے تھے۔ انہیں 1972میں شمالی امریکی شہر ملواکی میں ایک شو کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور ان پر اخلاقیات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

1973میں پیسفک ریڈیو نیٹ ورک پر کارلن کے ایک پروگرام کو فیڈرل کیمونیکشن کمشن نے غیر شائستہ قرار دیا۔ اس فیصلے کو باآلاخر امریکی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا جس نے 1978 میں یہ فیصلہ دیا کہ حکومت کو جارحانہ زبان براڈکاسٹ کرنے پر نشریاتی اداروں پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔

انیس سوبہتر میں ریلیز ہونے والے ان کے مشہور مزاحیہ مکالمے، ایف ایم اینڈ اے ایم نامی فلم انیسواسی اورنوے کے عشروں میں بھی شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔ ان کے مزاحیہ مضامین پر مبنی کتابیں انیسوستر کے عشرے میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوئیں جو اس وقت ایک ریکارڈ تھا۔ انہوں نے حال ہی میں مارک ٹوین پرائز بھی حاصل کیا۔ وہ اپنی موت سے ایک ہفتہ قبل مزاحیہ پروگرام پیش کرتے رہے۔

جارج کارلن اکہتر سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔