جے شری رام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جے شری رام (ہندی: जय श्री राम) ہندوؤں کا ایک مذہبی نعرہ ہے جس کے معنی ہیں "بھگوان رام کی جیت ہو"۔ رام ہندو مت میں ایک بھگوان مانے جاتے ہیں جو وشنو کے ساتویں اوتار ہیں۔ جے شری رام کا نعرہ عموماً ڈر، خوف، افسردگی، ذہنی دباؤ اور تھکن کو دور کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ اندرونی طاقت اور حوصلہ کو بحال کرنے کے لیے بھی اس نعرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بچے کی ولادت اور موت کے وقت بھی جے شری رام پکارا جاتا ہے تاکہ موت و حیات میں آسانی ہو۔ رام راماین کے ایک مہانایک ہیں جنھوں نے انسانیت کے لیے متعدد کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں، ان میں ایک اہم کام دنیا سے بیزار ہو کر زندگی گزارنے کا ہنر بھی ہے۔

حالیہ دنوں میں بھارت میں جے شری رام کے نعرہ کے ذریعہ مسلم نوجوانوں اور بوڑھوں کو مارنے پیٹنے کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔ ہندو مذہب کے ماننے والے گروہ کی شکل میں کسی مسلمان کو گھیر لیتے ہیں اور اس سے جبرا جے شری رام کا نعرہ لگواتے ہیں۔ اگر مسلمان نعرہ نہ لگائے تو بھیڑ اسے بھیانک تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور متعدد واقعات میں مظلوم کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے بعد اس طرح کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔[1][2]

واقعات

17 جون 2019ء کو بھارت کی ریاست جھار کھنڈ میں 24 سالہ مسلم جوان تبریز انصاری پر چوری کے شبہ میں حملہ کیا گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ بھیڑ نے اسے ڈنڈے اور تار سے پیٹا اور اگلے پولس کے حوالے کر دیا۔ بھیڑ اسے جے ہنومان اور جے شری کہنے پر مجبور کررہی تھی۔ اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ پولس نے ہسپتال پر غلط رپورٹ بنانے کا دباو ڈالا تھا۔[3]

19 جون 2019ء کو ایسا ہی ایک وقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جب کولکاتا میں مدرسہ کے ایک 26 سال مدرس حافظ محمد شاہ رخ نے دعوی کیا کہ انھیں ایک بھیڑ نے چلتی ٹرین میں جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مبجور کیا۔ جب انھوں نے منع کیا تو لوگوں سے اسے دھکا دے دیا۔[4][3]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "Jai Shri Ram: How a chant became a war cry for attacking muslims"۔ The Quint 
  2. "The 'Jai Shri Ram' attacks against muslims in India drew direct influence from politicians"۔ The Independent 
  3. ^ ا ب "Tabrez Ansari one of many victims of Jai Shri Ram obsession: Rundown of latest incidents of right-wing mobs targeting minorities"۔ First Post (بزبان انگریزی)۔ 28 جون 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولائی 2019 
  4. "Bengal madrasa teacher claims pushed off train for not saying Jai Shri Ram"۔ Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 25 جون 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولائی 2019