مسلمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مسلم سے رجوع مکرر)

170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

مصری مسلمان نماز پڑھ رہے ہیں، ایک تصویر۔

مسلمان (عربی: مسلم، مسلمة)، (فارسی: مسلمان)، (انگریزی: Muslim) سے مراد وہ شخص ہے جو دینِ اسلام پر یقین رکھتا ہو۔ اسلام کا لغوی معنی اللہ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا۔[1] اگرچہ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق اسلام خدا کا دین ہے اور یہ دین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پہلے بھی موجود تھا اور جو لوگ اللہ کے دین پر عمل کرتے رہے وہ مسلمان ہیں۔ مثلاً قرآن کے مطابق حضرتابراہیم علیہ السلام بھی مسلمان تھے۔ مگر آج کل مسلمان سے مراد اسے لیا جاتا ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر عمل کرتا ہو اور یقین رکھتا ہو۔ کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان انبیا کے آخر میں آئے ہیں اور آخری قانون پر عمل ہوتی باقیہ خود بخود منسوخ ہو جاتے ہے۔

دنیا میں مسلمان آبادی کا تناسب

بنیادی اسلامی عقائد[ترمیم]

پہلے پہل جو لوگ مسلمان ہوئے وہ اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ اس طریقہ سے کوئی بھی شخص دائرہ اسلام میں داخل ہوتا ہے۔ جب کوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا رسول مان لے تو اس پر واجب ہو جاتا ہے کہ ان کی ہر بات پر ایمان رکھے اور عمل کرنے کی کوشش کرے۔اور اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے مفہوم "کہ جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرے۔مثلاً انھوں نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور یہ کہ وہ خدا کے آخری رسول ہیں تو اس بات پر ایمان رکھنا اسلام کے فرائض میں سے ہے۔اگر کوئی نافرمانی کرے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔اسلام کے بنیادی عقائد جن پر مسلمانوں کے کسی فرقہ میں کوئی اختلاف نہیں، درج ذیل ہیں

  • اللہ واحد اور لاشریک ہے۔ اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔
  • قرآن اللہ کی کتاب ہے اور اس کا ہر لفظ و حرف اللہ کی طرف سے ہے۔
  • قیامت اور حساب و کتاب یعنی حیات بعد الموت پر ایمان
  • نماز(ہر عاقل بالغ پر فرض ہے اور یہ مسلمان اور کافر میں فرق کرتی ہے)، روزہ، زکوٰۃ جہاد اور حج (جو حج کی استطاعت رکھتا ہو) کی فرضیت پر ایمان
  • فرشتوں، سابقہ انبیا اور کتب پر ایمان

• اچھی اور بری تقدیر پر ایمان کہ جو کچھ بھی اس کائنات میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اوپر دی گئی چیزوں پر ایمان رکھنے والے کو مسلمان کہتے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر اختلافات فروعی و سیاسی ہیں۔

مسلمانوں کی تعداد[ترمیم]

گنتی کے حساب سے ٪سے
نمبر ممالک مسلم گنتی ٪ مسلمان ممالک ٪ مسلمان مسلمان گنتی
1 انڈونیشیا 207,000,105 88.20% سعودی عرب 100% 26,417,599
2 پاکستان 167,430,801 95% افغانستان 99% 31,571,023
3 ہندوستان 156,254,615 13.4% صومالیہ 100% 8,591,629
4 بنگلہ دیش 132,446,365 88% مالدیپ 99.9% 348,756
5 ترکی 70,800,000 97% ترکی 97% 70,800,000
6 مصر 70,530,237 90% مغربی صحارا 99.8% 272,461
7 نائیجیریا 64,385,994 45% ایران 98% 67,337,681
8 ایران 64,089,571 98% الجیریا 99% 32,206,534
9 الجیریا 32,999,883 99% ماریطانیہ 99% 3,083,772
10 مراکش 32,300,410 99% یمن 99% 20,519,792
11 افغانستان 31,571,023 99% تونس 99% 9,974,201
12 سعودی عرب 26,417,599 100% اومان 99% 2,971,567
13 سوڈان 26,121,865 65% اتحاد القمری 99% 664,534
14 عراق 25,292,658 97% جبوتی 99% 471,935
15 ازبکستان 23,897,563 89% مراکش 98.7% 32,300,410
16 ایتھوپیا 22,533,500 31.2% پاکستان 98% 162,487,489
17 روس 21,513,046 15% لبیا 97% 5,592,596
18 یمن 20,519,792 99% عراق 97% 25,292,658
19 چین 19,594,707 1.5% تاجکستان 95% 6,805,330
20 شام 16,234,901 88% اردن 95% 5,471,745
21 ملائیشیا 14,467,694 60.4% قطر 95% 819,898
22 تنزانیہ 12,868,224 35% سینیگال 94% 10,459,222
23 مالی 11,062,376 90% آذربائیجان 93.4% 7,584,311
24 نائجر 10,499,343 90% حرین 93.1% 659,682
25 سینیگال 10,459,222 94% مصر 91% 70,530,237
26 تونس 9,974,201 99% مالی 90% 11,062,376
27 صومالیہ 8,548,670 99% نائجر 90% 10,499,343
28 گنی 8,047,686 85% گیمبیا 95% 1,433,930
29 آذربائیجان 7,584,311 93.4% ازبکستان 89% 23,897,563
30 برکینا فاسو 7,449,626 52% ترکمانستان 89% 4,407,352
31 قازقستان 7,137,346 47% انڈونیشیا 88.2% 207,000,105
32 تاجکستان 6,805,330 95% بنگلہ دیش 88% 127,001,272
33 آئیوری کوسٹ 6,677,043 38.6% شام 88% 16,234,901
34 کانگو 6,008,500 10% گنی 85% 8,047,686
35 لبیا 5,592,596 97% کویت 85% 1,985,300
36 اردن 5,471,745 95% فلسطین 84% 3,159,999
37 چاڈ 5,306,266 54% کرغزستان 80% 4,117,024
38 ترکمانستان 4,407,352 89% متحدہ عرب امارات 76% 1,948,041
39 فلپائن 4,392,873 5% البانیہ 70% 2,508,277
40 فرانس 4,214,790 6.9% برونائی 64.5% 241,602
41 کرغیزستان 4,117,024 80% سوڈان 65% 26,121,865
42 یوگنڈا 4,090,422 15% ملائیشیا 60.4% 14,467,694
43 موزمبیق 3,881,340 20% سیرالیون 60% 3,610,585
44 سیرالیون 3,610,585 60% لبنان 55% 2,142,570
45 گھانا 3,364,776 16% برکینا فاسو 52% 7,449,626
46 کیمرون 3,276,001 20% چاڈ 54% 5,306,266
47 تھائی لینڈ 3,272,218 5% نائجیریا 50% 64,385,994
48 موریطانیہ 3,083,772 99.9% ارتریا 50% 2,280,799
50 جرمنی 3,049,961 3.7% ایتھوپیا 50% 37,533,500
51 اومان 2,971,567 99% بوسنیا 40% 1,820,879
52 امریکا 2,350,000 0.8% آئیوری کوسٹ 38.6% 6,677,043
53 البانیہ 2,004,480 58% گنی 38% 538,090
54 ملاوی 2,431,784 20% تنزانیہ 35% 12,868,224
55 کینیا 2,368,071 7% شمالی مقدونیہ 33.3% 685,305
56 ارتریا 2,280,799 50% سرینام 22% 96,391
57 کوسوو 2,000,000 90% سربیا 3.2% 256,754
58 لبنان 2,142,570 55% موزمبیق 20% 3,881,340
59 کویت 1,985,300 85% کیمرون 20% 3,276,001
60 متحدہ عرب امارات 1,948,041 76% ملاوی 20% 2,431,784

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Muslim"۔ etymonline.com۔ 07 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ