دور شعریٰ یمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شعریٰ یمانی منزل کلب اکبر کا سب سے روشن ستارہ ہے۔ شعریٰ یمانی کا زمین سے منظر (23 مارچ 2003ء)

دور شعریٰ یمانی (انگریزی: Sothic cycle) مصری تقویم کے 1,461 سالوں اور جولین تقویم کے مطابق 1460 سالوں (جو 365 یا غالباً 365 ¼ ایام کے ہوتے تھے) پر مشتمل ستارۂ شعریٰ یمانی کا ایک دَور تھا جس کی اِبتداء ہر 1461 سال بعد شعریٰ یمانی کے سورج سے قبل طلوع ہونے پر ہوتی تھی۔ جولین تقویم کے مطابق یہ شعریٰ یمانی کا یہ دور اَکبر 19 جولائی سے شروع ہوتا تھا۔ یہ دور مصری تقویم میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مصریات میں مصری تقویم کے اِس بڑے دور سے ہی واقعات کی تصدیق اور اُن کا شمار کیا جاتا ہے۔یہ دور اکبر جولین تقویم اور قبطی تقویم کے درمیان ایک سنگِ میل بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ قدیم مصری تقویم اور پھر قبطی تقویم میں تواریخ کا اندراج اور استخراج اِسی دور اکبر سے کیا گیا ہے۔ ستارۂ شعریٰ یمانی فلکیاتی منزل کلب اکبر کا سب سے روشن ستارہ ہے جو قدیم اِنسانی مشاہدوں میں شامل ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]