سعید خان رنگیلا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(رنگیلا سے رجوع مکرر)
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین ۔اصل نام سعید خان۔
فہرست |
ابتدائی حالات [ترمیم]
پارا چنار کرم ایجینسی میں پیدا ہوئے۔عملی زندگی کا آغاز ایک باڈی بلڈر کے طور پر کیا ۔ روزی کمانے کے لیے وہ فلموں کے بورڈ بھی پینٹ کرتے رہے ۔ پھر اسٹیج ڈراموں میں آنے لگے۔ 1960کی دہائی کے آغاز میں انہوں نے فلموں میں کام شروع کیا۔ ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم جٹی ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’ گلبدن‘ اور ’ گہرا داغ‘ شامل ہیں۔
دور عروج [ترمیم]
رنگیلا نے 1969میں ہدایتکار کے طور پر کامیاب فلمیں بنائیں جن میں دیا اور طوفان ، رنگیلا، کبڑا عاشق ، صبح کا تارا اور دو رنگیلے جیسی فلمیں ہیں۔ انہوں نے گلوکار کے طور پر بھی یادگار گانے گائے۔ ان کی فلموں میں میری زندگی ہے نغمہ ، اور پردے میں رہنے دو بھی شامل ہیں۔
آخری ایام [ترمیم]
24 مئی 2005ء کو 68 برس کی عمر میں گردے کی تکلیف کی وجہ سے لاہور میں انتقال ہوا۔
