رومن ہرزوگ
| رومن ہرزوگ | |
رومن ہرزوگ 2006 میں |
|
|
صدر جرمنی
|
|
| در منصب 1 جولائی 1994 – 30 جون 1999 |
|
| چانسلر | ہیلمٹ کوہل گرہارڈ اسکروڈر |
|---|---|
| پیشرو | رچرڈ وون وائسزاکر |
| جانشین | جوہانس را |
|
جرمنی کی وفاقی آئینی عدالت کے چھٹے صدر
|
|
| در منصب 16 نومبر 1987 – 30 جون 1994 |
|
| پیشرو | وولف گینگ زیلڈر |
| جانشین | جٹا لمباک |
|
|
|
| پیدائش | 5 اپریل 1934 لینڈشٹ, باواریا, جرمنی |
| قومیت | جرمن |
| سیاسی جماعت | کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد |
| ازواج | کرسٹیان کراب (شادی 1959 to 2000) الیگزانڈرا فری فرا وون برلیچنگن |
| مادر علمی | جامعہ لدوگ میکزیملین میونخ |
| پیشہ | وکیل |
| مذہب | لوتھرن |
| دستخط | |
رومن پرزوگ (پیدائش 5 اپریل 1934) جرمن سیاستدان ہیں اور ان کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد ہے۔ آپ 1994 سے 1999 تک جرمنی کے صدر بنے۔ 1990 میں جرمنی کے متحد ہونے کے بعد وہ وفاقی جمہورئہ جرمنی کے پہلے صدر تھے اور جنگ عظیم دوئم کے بعد دوسرے صدرمملکت تھے جنہوں نے پورے جرمنی کی صدارت کی۔
سوانح عمری [ترمیم]
رومن ہرزوگ 1934 میں لینڈشٹ، باواریا میں ایک پروٹیسٹنٹ گھرانے میں پیدا ہوئے۔
آپ نے میونخ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1957 میں قانون کا پہلا امتحان دیا۔ 1958 میں آپ نے ڈاکٹر جیورس کا خطاب حاصل کیا اور جامعہ میونخ میں 1964 تک اسسٹنٹ کا کام کیا، اس دوران انہوں نے قانون کا دوسرا امتحان بھی پاس کرلیا۔ 1964 ان کے مضمون Die Wesensmerkmale der Staatsorganisation in rechtlicher und entwicklungsgeschichtlicher Sicht (اردو ترجمہ: ریاست کی تنظیمی خصوصیات، قانونی اور ترقیاتی-تاریخی نقطہ میں) کیوجہ سے آپ کو پروفیسر کا عہدہ ملا اور آپ نے 1966 تک جامعہ میونخ میں پڑھایا۔ 1966 کے بعد آپ نے فری جامعہ برلن میں ریاستی قانون اور سیاسیات کے مضمون پڑھائے۔ 1969 میں آپ نے فری جامعہ برلن اسپیئر میں انتظامی عہدہ سنبھال لیا اور 1971 سے 1972 تک جامعہ کے صدر رہے۔
1973 میں ان کے سیاسی سفر کا آغاز رہائنلینڈ-پیلاٹینیٹ کے ریاستی نمائندہ کے طور پر بون کی وفاقی حکومت کے ساتھ ہوا۔ آپ 1978 میں بیڈن-ورٹمبرگ ریاستی حکومت میں وزیر ثقافت اور کھیل رہے۔ 1980 میں آپ لینڈٹیگ کی ریاستی پارلیمنٹ میں منتخب ہوئے اور وزیر داخلہ کی کرسی سنبھالی۔
| ویکیمیڈیا العام میں رومن ہرزوگ سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |