سردار علی خان (جج)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سردار علی خان (جج)
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 5 مئی 1930ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 8 نومبر 2012ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نارتھ ایسٹ ہل یونیورسٹی
جامعہ عثمانیہ
جامعہ مدراس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ عثمانیہ ،  آندھرا پردیش ہائی کورٹ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

جسٹس سردار علی خان (پیدائش: 5 مئی 1930 - وفات: 8 نومبر 2012ء) آندھرا پردیش، بھارت کے سابق چیف جسٹس تھے۔ وہ عدلیہ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔[1] وہ آخری نظام حیدرآباد کے صوبہ دار (گورنر) محمد امیر علی خان کے گھر 5 مئی 1930ء کو پیدا ہوئے۔ انہون نے 1948ء میں مدراس یونیورسٹی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ٹاپ کیا۔ پھر جامعہ عثمانیہ سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے۔ وہ آندھرا پردیش اسٹیٹ لیگل ایڈ اینڈ ایڈوائزری بورڈ کے صدر تھے۔ انھوں نے 1991ء سے 1992ء تک آندھرا پردیش جوڈیشل اکیڈمی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1984ء سے 1991ء تک جامعہ عثمانیہ میں فیکلٹی آف لا کے ڈین اور 1994ء سے 1996ء تک نظام کالج میں بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر رہے۔ سردار علی خان 8 نومبر 2012ء کو حیدرآباد، بھارت میں وفات کر گئے۔[2][3] ان کی اولاد میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Justice Sardar Ali Khan dead"۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ 2012-11-09۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2024 
  2. "Justice Sardar Ali Khan passes away at 82 | Deccan Chronicle"۔ www.deccanchronicle.com۔ 09 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Justice Sardar Ali Khan passes away | Siasat"۔ www.siasat.com۔ 11 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ