شفاخانہ

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
بھارت دہلی میں‘ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس۔

شفاخانہ، ایک ایسا اِدارہ جہاں مریضوں کو علاج کی سہولت مہیّا کی جاتی ہے. یہاں مریضوں کو ماہرین طب علاج کرتے ہیں۔ انہیں ‘دوا خانہ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔


فہرست

[ترمیم] معنی

شفاخانہ اصل میں دو الفاظ شفاء اور خانہ کا مرکب ہے. شفاء عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے صحت یاب ہونا یا تندرستی، اور خانہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معانی گھر، مکان یا جگہ کے ہوتے ہیں. اُردو میں اِس کیلئے کچھ اَور الفاظ بھی استعمال کئے جاتے ہیں:

  • دارُالشفاء: دار عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے مكان يا خانہ.
  • دارُالصّحت: صحت عربی زبان کا لفظ ہے جس کی معانی ہیں تندرستی، بیماری سے نجات وغیرہ.
  • اسپتال یا ہسپتال: یہ دونوں الفاظ انگریزی لفظ Hospital سے ماخوذ ہیں.
  • عربی میں شفاخانہ کو مستشفٰی کہاجاتا ہے جو کہ اِس اِصطلاح یعنی شفاخانہ کی معنی ہے.
  • فارسی میں اِسے بیمارستان کہاجاتا ہے.


[ترمیم] اقسام

شفاخانہ میں کچھ مریض صرف تشخیص اور/یا علاج کیلئے آتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں (بیرونی مریض). جبکہ کچھ مریضوں کو داخل کروادیا جاتا ہے اور یہ مریض کچھ راتوں یا کئی ہفتوں یا مہینوں تک شفاخانہ میں قیام کرتے ہیں (داخلی مریض). دارالشفاؤں اور دوسرے صحتی مراکز میں فرق یہ ہے کہ شفاخانہ میں داخلی مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جبکہ دوسرے صحتی مراکز میں ایسا نہیں ہوتا.

[ترمیم] عام

عام شفاخانہ میں کئی قسم کے امراض اور زخموں سے نمٹا جاتا ہے. اِس قسم کے درالشفاؤں میں ایک ہنگامی نگرانگاہ بھی ہوتا ہے جہاں حادثاتِ اتفاقیہ کے دوران ہنگامی طبّی سہولت مہیّا کی جاتی ہے.

[ترمیم] مخصوص

مخصوص شفاخانوں میں صدمہ مراکز، بحالی شفاخانات، شفاخاناتِ اطفال اور درالشفاء نفسیات وغیرہ شامل ہیں. یہ شفاخانے ایک یا زیادہ عمارات پر مشتمل ہوتے ہیں. کچھ دارالصحت، طبّی تحقیق اور تربیت برائے طبّی عملہ کیلئے جامعات کے ساتھ الحاق شدہ ہوتے ہیں.

[ترمیم] تدریسی

تدریسی ہسپتال، مریضوں کو سہولت دینے کے ساتھ ساتھ طبّی طلباء و طالبات کو تربیت بھی دیتی ہے. اِس قسم کے بیمارخانے اکثر کسی طبّی مدرسہ سے منسلک ہوتے ہیں.

[ترمیم] مطب

اصل مقالہ: مطب

ہسپتال سے چھوٹی طبّی سہولت کو مطب کہاجاتا ہے. اِس قسم کے شفاخانوں میں صرف بیرونی مریضوں کیلئے طبّی سہولت مہیّا کی جاتی ہے.


[ترمیم] شعبہ جات

کسی ہسپتال میں درج ذیل شعبے یا اکائیاں ہوسکتی ہیں:


[ترمیم] مزید دیکھئے