صوبہ گلستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ گلستان
اُستان گلستان
—  صوبہ  —
Map of Iran with Golestān highlighted
Location of Golestān within Iran
متناسقات: 36°50′21″N 54°26′40″E / 36.8393°N 54.4444°E / 36.8393; 54.4444
ملک Flag of Iran.svg ایران
دارالحکومت گرگان
آبادی (2006)
 • کل 2,404,861
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
 • سرما (روشنیروز بچتی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)


گلستان ایران کا 31 صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے جو کہ شمال مشرقی میں واقع ہے اس کا صدر مقام گرگان ہے جو بحیرہء قزوین (قزوین کو بحیرء مازندران اور بحیرہء خزربھی کہاجاتاہے)کے قریب واقع ہے۔ صوبہ گلستان کو 1997 میں صوبہ مازندران سے الگ حیثیعت دیکر صوبہ کا درجہ دیاگیاتھا۔ 2006 میں یہاں کی آبادی 1۔6 میلین تھی جبکہ اسکا رقبہ 20380 مربع کلومیٹرہے۔ اس صوبے کے اہم آباد مقامات میں گرگان (جرجان)، فندرسک، کردکوی، علی آبادکتول، بندرگز، بندرترکمان، گنبد کاؤس اور مینو دشت شامل ہیں۔ ان دنوں گرگان کو استرآباد یا آسترآباد کے نام سے پکاراجاتاہے۔ اس علاقہ کی تاریخ کااندازہ 100000 قبل مسیح لگایاجاتاہے۔ قدیم جرجان (گرگان) کے آثار بصورت کھنڈرات کا مشاہدہ آج بھی گنبد کاؤس میں کیاجاسکتاہے گنبد کاؤس شاہراہ ریشم پر واقع اہم پارسی قدیم ترین شہر ہے۔ ہخامنشی دور کے ایران میں اس شہر کا انتظام انصرام بطور ذیلی صوبہ سے تھا جبکہ خشایارشا اور داریوش کے دور میں بھی اس کی کوئی الگ حیثیعت نہیں تھی۔