صوبہ چہارمحال و بختیاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ چہارمحال و بختیاری
استان چهارمحال و بختیاری
—  صوبہ  —
متناسقات: 32°19′39″N 50°51′17″E / 32.3275°N 50.8546°E / 32.3275; 50.8546
ملک Flag of Iran.svg ایران
دارالحکومت شہر کرد
آبادی (2006)
 • کل 857,910
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
 • سرما (روشنیروز بچتی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)
صوبہ چهارمحال و بختیاری، ایران

صوبہ چهارمحال و بختیاری (فارسی: استان چهارمحال و بختیاری) (انگریزی: Chaharmahal and Bakhtiari Province) ایران کے تیس صوبوں میں سے ایک ہے، جسکا رقبہ 16,332 مربع کلومیٹر اور 2005ء کے تخمینہ کے مطابق آبادی 842,000 ہے۔ صوبہ ایران کے جنوب مغربی علاقہ میں واقع ہے اور صوبائی صدر مقام شهرکرد ہے۔

تاریخی طور پر بختیاری اور چھار محالی قبائل سے آباد ہے، اور انہی قبیلوں کے ناموں کو ملا کر صوبہ کا نام رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں قبائل صدیوں سے اس علاقہ میں مل کر رہ رہے ہیں اور ان دونوں قبائل کے رسوم و رواج اور ثقافت بھی ملتی جلتی ہے۔ اس صوبہ کے لوگ سادہ طرز زندگی اور بلند ارادوں کی وجہ سے پورے ایران میں سخت جنگجو لوگوں کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور ایران کے بہترین گھڑسوار قرار دیے جاتے ہیں۔ علاقہ قبائلی طرز کے رہن سہن، پہلوانی، موسیقی، رقص اور لباس کی وجہ سے دوسرے ایرانی علاقوں سے مختلف نظر آتا ہے۔

زریعہ معاش زیادہ تر زراعت ہے، جبکہ صنعتیں صوبائی صدرمقام میں مرتکز ہیں۔ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی کی بدولت اہم سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]