صوبہ سیستان و بلوچستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ سیستان و بلوچستان
استان سیستان و بلوچستان
—  صوبہ  —
متناسقات: 29°29′33″N 60°52′01″E / 29.4924°N 60.8669°E / 29.4924; 60.8669
ملک Flag of Iran.svg ایران
دارالحکومت زاہدان
آبادی (2006)
 • کل 2,405,742
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
 • سرما (روشنیروز بچتی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی، بلوچی

صوبہ سیستان و بلوچستان (فارسی: استان سيستان و بلوچستان) ایران کے 31 صوبوں میں سے ایک ہے. یہ ملک کے جنوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے ملحق ہے اور اس کا دارالحکومت زاہدان ہے. یہ صوبہ ایران میں 181،785 مربع کلومیٹر کے علاقے کے ساتھ سب سے بڑا صوبہ ہے۔ جبکہ اس کی آبادی تقریبا 24 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اکثریت بلوچوں کی ہے جبکہ پشتون اور کرد باشندے اقلیت میں ہیں۔ یہ صوبہ ایران کا پسماندہ ترین صوبہ ہے یہیں کے لوگ بہت غریب ہیں۔ حکومت ایران نے اس طرف توجہ دی ہے اور اب اسے صنعتی علاقہ بنایا جا رہا ہے جس سے یہاں پر کئی لوگوں کو روزگار ملے گا اب یہ علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

صوبہ دو حصوںمیں منقسم ہے شمالی حصہ سیستان اور جنوبی حصہ بلوچستان ہے۔ مشترکہ سیستان و بلوچستان ایران کے خشک ترین علاقے ہیں یہاں بارش بہت کم ہوتی ہے۔ یہ علاقہ مختلف ہواؤں کے زیر اثر رہتا ہے۔یہ ایران کا ساحلی صوبہ ہے اس کے جنوب میں خلیج عمان ہے۔

زبان[ترمیم]

زیادہ تر لوگوں کی مادری زبان بلوچی ہے شمال میں افغانستان کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگ پشتون ہیں اور پشتو بولتے ہیں جبکہ فارسی مشترکہ قومی زبان کے طور پر بولی اور سمھجی جاتی ہے۔


صوبے کے جنوب میں خلیج عمان کا منظر

.


مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

سانچہ:Wikisource1911Enc