فیصل احمد بھٹکلی ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فیصل احمد بھٹکلی ندوی
معلومات شخصیت
پیدائش 25 مئی 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھٹکل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لکھنؤ
بھٹکل   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل نوائط
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اسلامیہ بھٹکل
دار العلوم ندوۃ العلماء
لکھنؤ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق ،  مصنف ،  استاد جامعہ ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فیصل احمد بھٹکلی ندوی (پیدائش: 25 مئی 1975ء) ایک بھارتی مسلمان عالم دین، محقق، مقالہ نگار، مصنف، اور دار العلوم ندوة العلماء، لکھنؤ کے استاذِ تفسیر و حدیث ہیں۔[1] ان کی تصانیف میں تحریک آزادی میں علماء کا کردار، الآثار البينات في فضائل الآيات، السلطان تيبو الشهيد، البطل المجاهد والحاكم المثالي، کيف نقوم بالدعوة الإسلامية في الهند، الدكتور محمد حميد الله، نظرة خاطفة على حياته ومآثره، الحديث والمحدثون فی الهند، محمد نبي الرحمة ، تفسیر اور اصول تفسیر - ضرورت تعارف اور اہم کتابیں، بچوں کے احکام ومسائل، ولادت سے بلوغ تک اور مجالس حسنہ جیسی کتابیں شامل ہیں۔

مختصر سوانح[ترمیم]

فیصل احمد بھٹکلی ندوی 25 مئی 1975ء کو بھٹکل، کرناٹک میں پیدا ہوئے۔[2] انھوں نے مدرسہ تحفیظ القرآن، بھٹکل سے[حوالہ درکار] حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں داخلہ لیا، جہاں سے عالمیت کی تکمیل کے بعد انھوں نے 1995ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کا رخ کیا اور تین سال رہ کر وہاں سے سند فضیلت حاصل کی، اس کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور اب دار العلوم ندوۃ العلماء میں استاذِ تفسیر و حدیث ہیں۔[3][4]

تصانیف[ترمیم]

فیصل احمد بھٹکلی نے محمد عمران خان ندوی کی مشاہیر اہل علم کی محسن کتابیں کو حواشی جدیدہ کے ساتھ نئی ترتیب دی ہے۔[5] وہ اردو وعربی میں کئی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی فہرست ملاحظہ ہو:[4][6][7][8]

عربی
  • الآثار البينات في فضائل الآيات
  • السلطان تيبو الشهيد، البطل المجاهد والحاكم المثالي
  • كيف نقوم بالدعوة الإسلامية في الهند
  • الدكتور محمد حميد الله، نظرة خاطفة على حياته ومآثره
  • باقر آگاه النائطي، نبذة عن حياته وأعماله
  • الحوار في سيرة النبي المختار صلى الله عليه وسلم
  • جزاء الأعمال (اشرف علی تھانوی کی کتاب کی تعریب مع تخريج و تحقيق؛ غیر مطبوعہ)
  • الحديث والمحدثون فی الهند
  • محمد نبي الرحمة
اردو
  • تحریک آزادی میں علماء کا کردار[9][10]
  • سفرنامہ شام، مشاہدات و تاثرات
  • تدبر قرآن مین رجم، ایک مطالعہ
  • بچوں کے احکام ومسائل، ولادت سے بلوغ تک
  • مجالس حسنہ
  • مسئلہ فلسطین – عیسائی یہودی اتحاد – حقائق و مضمرات
  • رسول الله کے تعدد ازدواج کی حکمتیں
  • مغربی ساحلی خطہ کا ایک سفر
  • خواتین اور رمضان
  • امام حسن البنا ایک مثالى شخصیت
  • بچوں کے مختصر احکام
  • امام شافعی کا علمی مقام 
  • فقہی اختلاف کی حقیقت - سلف کا موقف اور ہمارا طرز عمل
  • علم بلا استاد اور اس کے خطرات
  • چین کا سفر
  • ترکی کا سفر
  • تفسیر اور اصول تفسیر - ضرورت تعارف اور اہم کتابیں
  • اسلاف کا ذوق تلاوت
  • مجالس محدث العصر
  • خطوط شبلی بنام شروانی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد رضی الاسلام ندوی (26 نومبر 2022ء)۔ "ندوہ میں گزرے خوش گوار لمحات"۔ قندیل۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2024 
  2. ابن الحسن عباسی (اکتوبر 2020ء)۔ یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: مجلس تراث الاسلام۔ صفحہ: 531–532 
  3. عباسی 2020, pp. 531–532، 540.
  4. ^ ا ب محمد طارق ایوبی ندوی (2019ء)۔ ندوی فضلاء کی قرآنی خدمات (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: براؤن بک پبلی کیشنز۔ صفحہ: 153–156 
  5. محمد عمران خان ندوی، فیصل احمد بھٹکلی ندوی (2004ء)۔ مشاہیر اہل علم کی محسن کتابیں (بزبان انگریزی)۔ ادارۂ احیاء علم و دعوت 
  6. محمد طارق ایوبی۔ "مولانا فیصل احمد ندوی بھٹکلی ۱۹۷۵ء"۔ فکر و خبر۔ 7 مئی 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2024ء 
  7. "فیصل احمد بھٹکلی ندوی کی کتابیں"۔ ریختہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2024ء 
  8. "کتاب مجالس محدث العصر"۔ جہازی میڈیا۔ 6 جولائی 2021ء۔ 6 جولائی 2021ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2024ء 
  9. چندر مالم پلی (2017ء)۔ A Muslim Conspiracy in British India? [برطانوی ہندوستان میں مسلمانوں کی سازش؟] (بزبان انگریزی)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 15۔ ISBN 978-1-107-19625-4 
  10. محمد صادق خان (2007ء)۔ Excavation of Truth: Unsung Heroes of 1857 War of Independence (بزبان انگریزی)۔ کنشک پبلشرز۔ صفحہ: 2، 9، 133۔ ISBN 978-81-7391-976-3