لوئس کیرل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لوئس کیرل

لوئس کیرل۔
تخلص لوئس کیرل
پیدائش چارلز لٹویج ڈوجسن
27 جنوری 1832ء
ڈیئرزبری، چیشائر، انگلستان
وفات 14 جنوری 1898ء
گلڈفرڈ، سرے، انگلستان
پیشہ مصنف، ریاضی دان، انگريزی کليسا کے پادری، عکاس اور مصور
قومیت برطانوی

چارلز لٹویج ڈوجسن (انگریزی: Charles Lutwidge Dodgson) زیادہ تر اپنے قلمی نام اور تخلص لوئس کیرل (انگریزی: Lewis Carroll) سے پہچانے جاتے ہیں۔ ڈوجسن ایک انگریزی مصنف، ریاضی دان، منطق دان، انگریزی کلیسیا کے پادری اور عکاس تھے۔ اِن کی مشہور ترین تحریروں میں ایلس ان ونڈرلینڈ اور اسکا تسلسل، تھرو دی لوکنگ-گلاس شامل ہیں؛ ان کے علاوہ ان کی لکھی کئی نظمیں جیسے کہ دی ہنٹنگ آف دی سنارک اور جیبرواکی بھی کافی مقبول ہوئیں۔ برطانیہ، جاپان، امریکہ اور نیوزی لینڈ میں دیگر ایسی سوسائٹیاں ہیں جو کہ ڈوجسن کی تحریروں اور اِنکے کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں، اِنکا پرچار کرتی ہیں اور اِنکی زندگی کے ہر پہلو کا تحقیقی مطالعہ کرتی ہیں۔